اسد مجید خان سیکریٹری خارجہ تعینات؛ نوٹیفکیشن جاری

0
26

ڈاکٹر اسد مجید خانکو سیکریٹری خارجہ تعینات کردیا گیا ہے؛ نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے ڈاکٹر اسد مجید کو سیکرٹری خارجہ مقرر کردیا۔ ڈاکٹر اسد مجید کو سیکرٹری خارجہ مقرر کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر اسد مجید کا تعلق فارن سروسز پاکستان سے ہے اور وہ گریڈ 22 کے افسر ہیں۔


نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر اسد مجید اس وقت بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانے میں ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ وفاقی سیکریٹری خارجہ سہیل محمود سوا تین سال اس اہم عہدے پر فرائض سر انجام دینے کے بعد 29 ستمبر کو سبکدوش ہوگئے تھے، جس کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا۔ سہیل محمود نے اپنی پیشرو تہمینہ جنجوعہ کے بعد اپریل 2019 میں وفاقی سیکریٹری خارجہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور اب ڈاکٹر اسد مجید ان کی جگہ سنبھالیں گے۔ نئے سیکریٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان جب امریکہ میں پاکستان کے سفیر تعینات تھے تو انہی کے دورِ سفارت میں امریکی سائفر کا معاملہ سامنے آیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اسلام آباد میں مطلع ابرآلود، کراچی میں پارہ 12 ڈگری تک گرگیا
اسلام آباد سے قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد
عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی سماعت آج ہوگی
انہوں نے 11 جنوری 2019 سے رواں برس مارچ تک واشنگٹن میں پاکستانی سٖفیر کی حیثیت میں خدمات سرانجام دیں تھیں۔ جبکہ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی حکومت کے خاتمے کو مبینہ بیرونی سازش کا نتیجہ قرار دیا تھا اور اس سلسلے میں امریکہ سے آنے والے ایک مراسلے کا ذکر بھی کیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کے خلاف مبینہ بیرونی سازش کی حقیقت جاننے کی غرض سے ملک کی قومی سلامتی کمیٹی نے ڈاکٹر اسد مجید خان کو طلب کر کے بریفنگ بھی لی تھی۔ امریکہ میں تعیناتی سے قبل ڈاکٹر اسد مجید جاپان میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، جبکہ اس سال 24 مارچ کو انہیں بیلجیئم میں سفیر تعینات کیا گیا تھا۔

Leave a reply