آج اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس طلب

0
51
آج اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس طلب #Baaghi

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق اجلاس کمیٹی نجی کمپنی کے ایل این جی ٹرمینل کی بندش سے متعلق فیصلہ کرے گی ٹرمینل بندش سے پاور پلانٹس کو گیس تعطل کے باعث بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کمیٹی کو نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن منصوبے کی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں ایل پی جی کی قیمت میں کمی کے لیے رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

دوسری جانب باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق گرمیوں میں سستی رہنے والی ایل پی جی 150 روپیہ فی کلو،قصور کے بیشتر محلوں و نزدیکی دیہات تاحال سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہے

گرمیوں میں سستی رہنے والی ایل پی جی کی قیمت 150 روپیہ فی کلو کر دی گئی ہے جس سے مہنگائی سے پریشان غریبوں کی کمر ٹوٹ کر رہ گئی ہے واضع رہے کہ ان گرمی کے دنوں میں ایل پی جی 100 روپیہ فی کلو سے اوپر نہیں جاتی تھی مگر اس بار مہنگی کر دی گئی ہے-

نیز قصور کے بیشتر محلوں سمیت زیادہ تر قربی دیہات ابھی تک سوئی گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں اہلیان قصور نے وزیراعظم پاکستان سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور نزدیکی دیہات میں جلد سے جلد سوئی گیس کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے –

Leave a reply