اسد عمرکے جارحانہ رویے نے پی ٹی آئی کومشکلات میں ڈال دیا

0
28

اسلام آباد:اسد عمرکے جارحانہ رویے نے پی ٹی آئی کومشکلات میں ڈال دیا،اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے اندرسے کچھ ایسی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں کہ جن کی بنیاد پرکہا جاسکتا ہے کہ اسدعمرجیسے رہنما ہی پارٹی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں

اس حوالے سے معتبرذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر کی طرف سے وفاقی وزیرحماد اظہرکے ساتھ جو رویہ روا رکھا جاتا ہے وہ نہ صرف حماد اظہرکے لیے ناقابل قبول ہے بلکہ بعض اوقات کابینہ کے دیگرارکان بھی اس پرخاموش نہیں رہ سکتے

یہ بھی بتایا گیا ہےکہ یہ پہلی بار نہیں ہوا بلکہ اس سے پہلے بھی اسد عمراپنے سے چھوٹے اپنے ہی ساتھی سے چڑکھاتےہوئے نظرآئے ہیں

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت بھی اس معاملے پرپریشان ہے اوروہ ان دونوں رہنماوں کے درمیان بڑھنے والے فاصلوں کوکم کرنا چاہتے ہیں

Leave a reply