اسد عمر کی پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنر ل سیکریٹری و وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم سندھ کے نئے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف قانون اور عدلیہ کا سہارا لیں گے۔

باغی ٹی وی : انصاف ہاؤس میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور ارکان اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو زیادہ اختیار دیا گیا، ضروری ہے کہ سارا پاکستان اسلام آباد سے نہ چلایا جائے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی نہ ہوئے تو کہیں نہ کہیں بے چینی رہے گی، پاکستان کی سالمیت اور جمہوریت کے استحکام کے لیے آئین کے مطابق بااختیار بلدیاتی نظام ضروری ہے-

الحمدللہ : درآمدات میں کمی، برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے: مشیر تجارت نے خوشخبری…

وفاقی وزیر نے عندیہ دیا کہ نئے قانون کے خلاف عدالتی چارہ جوئی کریں گے پٹیشن تیار کررہے ہیں، ہم سندھ کے نئے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف قانون اور عدلیہ کا سہارا لیں گے اور سندھ کے عوام کے حق کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

علاوہ ازیں اسد عمر نے پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں آٹا پنجاب سے 300 سے 350 روپے فی 20 کلو مہنگا ہے، نیب کی تحقیقات کے مطابق 20 ارب روپے کی گندم چوری ہوئی، نہیں معلوم یہ کون سے چوہے تھے جنہوں نے گندم کھالی، ہم اس جواب کے منتظر ہیں کہ وہ چوہے کون تھے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے معاملے کوسیاست میں نہیں لانا چاہتا، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ صوبہ کو ویکسین خریدنے کی بندش ہے کون سا قانون سندھ کو ویکسین خریدنے سے روکتا ہے؟ایسا کون سا قانون ہےجس کے بارے میں قانونی ماہرین کو بھی نہیں معلوم، اگر ایسا کوئی قانون ہے تو اسے ختم کرادیں گے۔

دوسری جانب انصاف ہاؤس کراچی میں وفاقی وزیر اسد عمرکی پریس کانفرنس کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےکارکنوں نے احتجاج اور شور شرابا کیااور انصاف ہاؤس پر پوسٹرز اور بینرز لگا دیے کارکنوں نے پی ٹی آئی کراچی کی قیادت کے خلاف نعرے لگائے اور دعویٰ کیا کہ کراچی میں ملیرکنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کی گئی، الیکشن میں اقربا پروری کی انکوائری کی جائے۔

کارکنان نے مطالبہ کیا کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کی انکوائری رپورٹ دی جائے اور پی ٹی آئی امیدواروں کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین کیاجائے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے پریس کانفرنس کے بعد رہنماؤں نےکارکنان کے تحفظات سنے اور انھیں دورکرنےکی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو دھمکی آمیز ویڈیو موصول ہوئی ہے جس پر انہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم میں درخواست جمع کروادی ہے۔

پی ڈی ایم کا مہنگائی مارچ ملتوی ہونے کا امکان

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے موصول ہونے والی دھمکی پر کہا کہ گزشتہ تین چار روز سے ایک نمبر سے دھمکی آمیز کالز اور اسلحے کی تصاویر موصول ہورہی ہیں جس میں بتایا جارہا ہے کہ مجھ پر حملہ ہوسکتا ہے جس پر میں نے ایف آئی اے کو درخواست بھی جمع کرائی ہے کل رات سے ایک اور ویڈیو مختلف گروپس میں وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ سندھ پولیس مجھ سے ناراض ہوگئی ہے، میں پولیس کے ہاتھوں مارے جانے والے بے گناہوں کی آواز بنتا ہوں، میری کوئی پولیس سے دشمنی نہیں ہے، اگر کسی پولیس والے کے ساتھ بھی ظلم ہوتا ہے تو میں اس کے ساتھ بھی کھڑا ہوتا ہوں۔

مصباح الحق اور لیونل میسی بھی کورونا وائرس کا شکار

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کچھ ماہ پہلے سُکھن تھانے کے پولیس اہلکار نعمان شاہ اور اوباوڑو میں ہیڈ کانسٹیبل سلطان رند کو مارا گیا میں ان کے گھر گیا، شکارپور میں زخمی اور شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے گھر سب سے پہلے میں گیا تھا جب کہ سہراب گوٹھ میں ایس ایچ اور ٹیم نے ڈاکوؤں کو مارا میں نے تھانے جاکر انہیں شاباش اور انعام دیا۔

سرخ آنکھوں اور جلد کی خارش بھی اومی کرون کی علامات ہیں ،امریکی طبی ماہرین

ان کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو پولیس کی نہیں اس کے پیچھے سازش ہے، ماحول پیدا کیا جارہا ہے کہ پولیس کی حلیم عادل شیخ سے دشمنی ہے اس کے ڈائریکٹر پروڈیوسر وزیراعلیٰ ہاؤس اور بلاول ہاؤس میں بیٹھے ہوئے ہیں، مراد علی شاہ اس کے اور اس کو کھوج کر نکالنے کے ذمے دار ہیں،پہلے کلاشنکوف آئی پھر سرکاری جی تھری آئی، میری اگر سیاسی مخالفت ہے تو وہ پی پی سے ہے جسے دشمنی بنادیا گیا ہے۔

گوادر: غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف بڑا ایکشن، 40 گرفتار:پھردھرنے کا امکان

تحریک انصاف کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اس پوری سازش کے پیچھے آصف زرداری، بلاول زرداری، مراد علی شاہ اور ان کے بہادر بچے ہیں، میں عمران خان کا سپاہی ہوں صرف اللہ کی ذات سے ڈرتا ہوں، ان ظالموں کے خلاف مظلوموں کی جنگ لڑتا رہوں گا۔

عورت کو تکلیف دینا خدا کی توہین کے مترادف ہے: پوپ فرانسس

Comments are closed.