سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی مولانا حامد الحق حقانی سے اہم ملاقات، کن امور پر بات ہوئی؟ اہم خبر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا حامدالحق حقانی کی اکوڑہ خٹک میں اہم ملاقات ہوئی ہے،

بھارتی فوج نے کتنی کشمیری خواتین کو زبردستی اغواء کر لیا؟ سن کر آپ کے تن بدن میں آگ بھڑک اٹھے گی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے، اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے معاملے پر مولانا حامدالحق کے موقف کی تعریف کی گئی ہے، ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مولانا حامد الحقانی کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کو اتحاد اور یگانگت کی اشد ضرورت ہے، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت کسی بھی انتشار یا ڈی اسٹیبلائزیشن کے عمل کا متحمل نہیں ہوسکتا، کشمیریوں کی اخلاقی و سیاسی حمایت میں ہر حد تک جائیں گے، انہوں‌ نے کہاکہ ملک کو اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے کسی بھی قسم کا سیاسی انتشار ملک کو خطرے سے دوچار کرسکتا ہے،

حکومت کو ٹف ٹائم کیسے دیا جائے؟ سیاسی رہنماؤں نے سر جوڑ لئے، باہم رابطے جاری

بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتوں کا سن کر انڈیا میں غم کی لہر دوڑ گئی

ملاقات کے دوران مولانا حامدالحق حقانی کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کے حالیہ سیاسی کردار کی تعریف کی گئی، اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے کشمیر کا مسئلہ بخوبی انداز سے اٹھایا، انہوں‌ نے کہا کہ قومی اتحاد اور یگانگت برقرار رکھنے میں حکومت کا بھرپورساتھ دیں گے، واضح رہے کہ موجودہ حالات میں سپیکر قومی اسمبلی کی مولانا حامد الحق حقانی سے ملاقات کو انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے، واضح‌ رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ اور احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ سیاسی جماعتیں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے باہم رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں،

Comments are closed.