ایف آئی اے انکوائری،اسد قیصر کے وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی

0
63
ایف آئی اے انکوائری،اسد قیصر کے وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے انکوائری کیخلاف اسد قیصر کی درخواست پر سماعت ہوئی

پشاورہائیکورٹ کے جسٹس لعل جان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سماعت کی ،وکیل اسد قیصر نے کہا کہ کیس میں ایف آئی اے کے پاس انکوائری کا اختیار نہیں،الیکشن کمیشن نے ایف آئی اے کو انکوائری کی ہدایت نہیں کی،اسد قیصر نے ایف آئی اے میں پیش ہوکر سوالات کے جوابات دئیے، دلائل کیلئے وقت درکار ہے،آج وقت نہیں تو کوئی اورتاریخ دیدیں، پشاور ہائیکورٹ نے اسد قیصر کے وکیل کی استدعا پر سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی

عدالت پیشی کے بعد اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عدالتوں پر اعتماد ہے ہمیں انصاف ملے گا،موجودہ حکومت نے ٹرانس جینڈر قانون کی شکل بگاڑ دی ہے،مولانا فضل الرحمان اسلام کیلئے نہیں اقتدار کیلئے سیاست کررہے ہیں،مولانا فضل الرحمان کا پہلے فرانس کے متعلق کیا موقف تھا اور اب کیا ہے؟عمران خان جب فرانس کے صدر سے ملے تو مولانا فضل الرحمان ہم تنقید کررہے تھے،شہباز شریف اور فرانسیسی صدر ملاقات پر مولانا فضل الرحمان خاموش ہیں، مولانا فضل الرحمان کی اسلامی پسندی اب کہاں گئی؟ یہ لوگ اقتدار کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں،جمعہ کوحکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے،

واضح رہے کہ اسد قیصر نے ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کے نوٹس کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی،انہوں نے درخواست میں کہا کہ ایف آئی اے کے پاس اختیار نہیں کہ وہ الیکشن کمیشن کے کیس پر انکوائری کرے، جس اکاؤنٹ سے ٹرانزیکشن ہوئی وہ پارٹی کا ہے، جس کا تمام ریکارڈ موجود ہے۔

عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ضمانت قبل از گرفتاری نہیں کرانے آیا بلکہ نوٹس کے خلاف آیا ہوں، یہ اکاؤنٹ غیر قانونی نہیں ہے بلکہ ہم نے صرف سہولت کے لئے ، ملازمین کی تنخواہوں اور دفتر کے اخراجات کے لئے کھولا تھا۔اسد قیصر نے کہا کہ اس اکاؤنٹ سے چھ سال میں صرف 21 لاکھ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے، رقم جمع کرنے اور نکالنے کے تمام امور بذریعہ چیک ہوئے ہیں، اس کیس کی انکوائری ایف آئی اے کا اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی اس وقت ایک تحریک کے عمل سے گزر رہی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور دفتری ملازمین سے تفتیش شروع کر دی ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے اکنامک کرائم ونگ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔تحقیقاتی ٹیموں کی رہنمائی و کوآرڈینیشن کے لیے ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹریننگ ڈاکٹر انعام وحید کی سربراہی میں 5 رکنی اسپیشل مانیٹرنگ ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی۔

ایف آئی اے زونز اپنے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والی کمپنیز و معاملات کی تحقیقات کریں گے۔ ایف آئی اے نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کےبعد وزارت داخلہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فارن فنڈنگ کے حوالے سے ہدایات ملنے پر باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے دائرہ وسیع کردیا ہے۔ چند ملازمین کو نوٹسز جاری کرکے بیان بھی قلمبند کیے گئے ہیں

عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی کو نااھل قرار دے کر پی ٹی آئی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ 

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

مران اسماعیل اور سیما ضیا اور دیگر کو 26 ستمبر کو ایف آئی اے میں پیش ہونے کی ہدایت

Leave a reply