مشن کشمیر،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی ترکی،سعودی عرب اورروسی ہم منصبوں سے الگ الگ ملاقاتیں

0
23

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے اسپیکرسعودی مجلس شوریٰ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ، ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر اور روسی پارلیمنٹ کے چیئرمین سے ملاقات کی ہے

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی)پاکستان اور روس نے بھارت کو انسداددہشتگردی اور علاقائی رابطوں کو فروغ دینے کے پارلیمانی فورم میں شامل نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اورروس کی پارلیمنٹ اسٹیٹ ڈوما کے چیئر مین کے درمیان نور سلطان قازقستان میں چوتھی یوروایشین کانفرنس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

یہ فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال اور بھارت کی جانب سے اس مسئلے کے حل کے لیے غیر سنجیدہ رویے کے تناظر میں کیا گیا۔ اسپیکر اسد قیصر نے اپنے روسی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 52دنوں سے جاری کرفیو کے نفاذ سے پیدا ہونے والی صورت حال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کی نفاذ کے وجہ سے مقبوضہ وادی میں ادویات اور خورک کی شدید قلت ہے اور علاقہ مکینوں کو بھارتی افواج نے گھروں میں محصور کر رکھا ہے۔

روس کی اسٹیٹ ڈوما کے چیئر مین نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال کے مزید جاری رہنے سے ایک انسانی المیہ جنم لینے کاخطرہ ہے۔

ٹرمپ کے عشائیہ میں مودی کی رسوائی،عمران خان روسی صدر کے ساتھ بات چیت کرتے رہے

بعدازاں ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ سینٹوپ نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی۔ ترکی کے اسپیکر نے کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کے لئے ترکی کی ہر ممکن حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور ان خلاف ورزیوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔ ترکی کے اسپیکر نے کہا کہ ترکی کی حکومت اور پارلیمان پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی جذبے کے تحت ترکی کے صدر نے 5اگست کو بھارت کی طرف سے کیے گئے یکطرفہ فیصلے کے فوری بعد وزیر اعظم پاکستان کو ٹیلی فون کر کے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا تھا۔

افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

کشمیر پر بات کرنے پر شکر گزار، ترک صدرپاکستان کب آئیں گے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

اسپیکر قومی اسمبلی نے مقبوضہ وادی کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کشمیری عوام کی اخلاقی مدد اور حوصلے بلند کرنے کے لیے ترکی کی پارلیمنٹ میں کشمیر کی حمایت میں قراداد پیش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ترک اسپیکر نے یقین دلایا کہ وہ اپنی پارلیمان کے ساتھ ساتھ دیگر علاقائی اور بین الاقومی پارلیمانوں میں بھی اس مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے بھی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ دونوں رہنماوں نے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کرنے اور مشترکہ ترقی کے لیے مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کے مشترکہ پارلیمانی کمیشن کے قیام پر بھی اتفاق کیا۔

قازقستان میں جاری اسپیکرز کانفرنس میں اسد قیصر کی زبردست تقریر، بھارت کو آئینہ دکھا دیا

قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سعودی عرب کی مجلس شوریٰ کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ سے بھی ملاقات کی۔ یہ ملاقات سعودی مجلس شوریٰ کی دعوت پر کی گئی

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت نے انسانیت کو شرمندہ کیا، اسپیکر اسد قیصرکی تقریر کے دوران بھارتی راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین کی طرف سے شور شرابا کیا گیا تاہم اسد قیصر نے کشمیری عوام کا مقدمہ کانفرنس کے شرکا کے سامنے بھرپور انداز میں پیش کیا، اسد قیصرشور شرابے کو خاطر میں لائے بغیر کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتے رہے،

واضح رہے کہ چوتھی یورو ایشین کانفرنس قازقستان میں جاری ہے اور 84 ممالک کے پارلیمانی وفود شرکت کر رہے ہیں،

Leave a reply