اسد عمر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

0
25
asad umar

اسد عمر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے اور جلاؤ گھیراؤ کا کیس ،تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے ضمانت کروا لی

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی 20 جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی گئی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے 5ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی اسد عمر کی عبوری ضمانت تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ میں منظور کی گئی

دوسری جانب جہلم میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے فواد چودھری کی عبوری ضمانت منظور کر لی فواد چودھری اور ان کے بھائی کی 25جون تک ضمانت منظور کی گئی ،فواد چودھری کے خلاف جہلم میں مقدمہ درج تھا

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران لاہور سمیت کئی شہروں میں گرفتاریاں ہوئی تھیں، اس دوران پی ٹی آئی کارکنان پر تشدد بھی کیا گیا تھا، عمران خان اسلام آباد پہنچ گئے تھے لیکن اسلام آباد پہنچنے کے بعد فوری واپس چلے گئے اور کہا کہ ایک ہفتے بعد دوبارہ لانگ مارچ کروں گا، اور اہم اعلان کروں گا،

قبل ازیں گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کر دی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ معاملے کو نمٹا چکی ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ نے کہاں لکھا ہے کہ ایف آئی آر درج نہیں ہوگی؟ کیسے متاثرہ فریق ہیں کیا آپ کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپا مارا گیا؟ درخواست گزار کلثوم خالق نے کہا کہ میری جماعت کے لوگوں کے خلاف مقدمات بنائے گئے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم اور دیگر کیخلاف توہین عدالت درخواست خارج کردی

پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

کابینہ ارکان پر کرپشن کے الزامات ،خود کیسے اپنے حق میں رولز بدل سکتے ہیں؟سپریم کورٹ

Leave a reply