گزشتہ 6ہفتوں میں چینی کی قیمت میں 29فی صد اضافہ ہوا،اسدعمربول اٹھے

اسلام آباد:پی ٹی آئی حکومت کے سابق وزیر خزانہ اپنی حکومت کی پالیسیوں پر نرم انداز سے تنقید کرنے لگے .پاکستان میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر ردعمل دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ 6ہفتوں میں چینی کی قیمت میں 29فی صد اضافہ ہوا.انہوں نے چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے یہ بھی بتایا کہ آج بھی حماد اظہر سے کہا کہ چینی پر ٹیکس نہیں لگا ناچاہیے تھا .
آئی ایم ایف سے پاکستان کے مذاکرات سے متعلق اسد عمر نے کہا کہ نے کہا آئی ایم ایف بورڈ پر پاکستان کی بات کا یقین ختم ہوگیا ہے.آئی ایم ایف والے ہمیں جھوٹا کہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پہلے جو بھی وعدے کیے پورے نہیں کیے.پہلی بار اسد عمر نے یہ تسلیم کیا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو بھی مشکل حالات ملے تھے .انہوں نے مزید کہا جو پالیسی ہم نے اپنائی اس سے گروتھ دوگنا ہوئی .
پاکستان کے مالی معاملات پر بڑا دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ کوئٹہ گئے تو انہوں نے کہا کہ 10سال سے کوئی وزیرخزانہ نہیں دیکھا.پاکستان میں روزگار کے حوالہ سے کہا کہ اگر گاڑیاں پاکستان میں بنتی ہیں تو روزگار میں اضافہ ہوتا ہے .ایمنسٹی اسکیم کا اعلان ہوتے ہوئے کافی دیر ہوگئی تھی