اسد عمر نے پریس کانفرنس میں اپنی بے بسی اور لاچاری کا اظہار کیا،عطاء اللہ تارڑ

0
30

صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی طرف سے ضمنی الیکشن میں پنجاب حکومت کی طرف سے دھاندلی کے حوالے سے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسد عمر کی طرف سے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے بیان کی پرزور مذمت کرتا ہوں،

انہوں نے کہا کہ اسد عمر نے پریس کانفرنس میں اپنی بے بسی اور لاچاری کا اظہار کیا، ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے گروپس ٹوٹ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں .

پنجاب ضمنی انتخابات: پروپیگنڈہ کر کے عوام کو گمراہ کیا جا رہا. الیکشن کمیشن

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا گراف دن بدن نیچے آ رہا ہے، مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کمپین میں دن بدن تیزی آرہی ہے، اسد عمر نے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر الزام لگانا شروع کر دیے ایک جگہ بھی دھاندلی کے ثبوت پیش نہ کر سکے،یقینی شکست کو دیکھتے ہوئے انہوں نے دھاندلی کے الزامات لگانے شروع کر دیے، الیکشن سے فرار اختیار کرنے کےلئے بہانے بنائے جارہے ہیں.

عطا اللہ تارڑنے کہا کہ اس جماعت نے خود ڈسکہ اور وزیرآباد الیکشن میں دھاندلی کے ریکارڈ توڑے اور الزامات دوسروں پر لگا رہے ہیں، یہ تو بیلٹ پیپر چھین کر بھاگنے والی جماعت ہے، آر ٹی ایس بٹھا کر خود حکومت بنانے والی جماعت کو دھاندلی کے الزامات زیب نہیں دیتے،اسد عمر کے الزامات ان کی شکست کا پیش خیمہ ہیں.

قبل ازیں ی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے پنجاب حکومت پر ضمنی انتخابات سے قبل دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن پر تنقید کی ہے کہ وہ خود کو بھی ایک انتخابی نشان الاٹ کردے۔ سابق وفاقی وزیر نے پریس کانفرنس میں قبل از الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ: صوبے میں ضمنی انتخابات کی تیاری زوروں پر ہے اور واضح طور پر پی ٹی آئی کی برتری نظر آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ: ضمنی الیکشن میں پنجاب حکومت کی طرف سے دھاندلی کی کوشش کی جارہی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ: الیکشن میں سرکاری مشینری استعمال ہورہی ہے، ہمارے لوگوں کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔ ووٹ کے غیر قانونی طور پر اندراج جاری ہیں اور ہمارے نوٹس کے باوجود الیکشن کمیشن خاموش ہے۔الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد ووٹوں کو آگے پیچھے نہیں کیا جاسکتا ۔ ضمنی انتخابات میں سب سے بڑا مسئلہ غیر قانونی ووٹوں کے اندراج کا ہے۔ بڑی تعداد میں غیر قانونی ووٹ درج کروائے گئے.

ان کے مطابق: عدالت کا احترام صرف یہ نہیں کہ آئین کے اندر لکھا ہوا ہے تو احترام مل جاتا ہے۔ احترام عدالتوں کو تب ملتا ہے جب عوام کو نظر آتا ہے کہ انصاف ہوا ہے۔

Leave a reply