اثاثے چھپانے والے چھپ نہیں سکیں گے ، ایف بی آر نے کیا اہم کام

0
25

اثاثے چھپانے والے چھپ نہیں سکیں گے ، ایف بی آر نے کیا اہم کام

باغی ٹی وی :ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشواروں میں گاڑیاں ظاہر نہ کرنے والے 1،200 افراد کو نوٹسز جاری کیے ہیں۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس ٹو نے سال 2016 سے سال 2018 کے دوران گاڑیاں خریدنے اور ظاہر نہ کرنے والے افراد کو نوٹس جاری کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر آرٹی او ٹو لاہور نے رجسٹرڈ شیخوپورہ کے 1،200 رہائشیوں کو گاڑیاں ظاہر نہ کرنے پر نوٹسز بھجوائے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑیاں انکم ٹیکس گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے والوں سے 15 دن میں جواب طلب کرلیا گیا ہے۔

گزشتہ سال سال اگست میں چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا تھا کہ ملک میں انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کے مرحلے کو مزید آسان کررہے ہیں اور اس کی نگرانی کیلئے سافٹ ویئر بھی لانچ کردیا گیا ہے۔
واضح‌رہے کہ ایف بی آر پر مطلوبہ ٹیکس کے حصول کے لیے کافی زیادہ پریشر ہے .اطلاعات ہیں کہ ایف بی آر اپنے اہداف حاصل کرنے میں وہ کامیابی حاصل نہیں کر سکا جس کی اس سے امیدکی جاتی تھی.

Leave a reply