ایم ایڈ اساتذہ کی رٹ پٹیشن، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے اہم اجلاس بلا لیا

0
83

نئے رولز کے خلاف ایم ایڈ والوں کی رٹ پٹیشن,سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے وزارت تعلیم کے اعلٰی حکام اور ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات سمیت پٹیشنرز کو طلب کرلیا
وفاقی نظامت تعلیمات کے اساتذہ کے لئے بنائے گئے نئے سروس رولز کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرنے والے ایم ایڈ اساتذہ کے کیس کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے 24جولائی کو دن ساڑھے گیارہ بجے اسٹیبلشمنٹ کی کمیٹی روم میں میٹنگ طلب کرلی ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میٹنگ میں وزارت تعلیم کے اعلٰی حکام اور ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات سمیت پٹیشنرز کو بھی طلب کیا گیا ہے، اس سلسلےاسٹیبلشمنٹ نے باقاعدہ لیٹر بھی جاری کردیا ہے جس میں وزارت تعلیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ میٹنگ میں تمام متعلقہ ریکارڈ سمیت ایڈیشنل سیکرٹری سے کم عہدے کا کوئی افسر شریک نہ ہو، واضع رہے کہ ایم ایڈ اساتذہ ساجد علی اور دیگر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر رکھی ہے جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ترقی کے کیس میں انہیں ایم اے ایجوکیشن کے مساوی نہیں سمجھا جارہا ج کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن دونوں ڈگریوں کو مساوی قرار دے چکی ہے،

ایم ایڈ اساتذہ کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کئے جانے کے بعد سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے 24 جولائی کو یہ میٹنگ طلب کی گئی ہے،
محمد اویس

Leave a reply