مجھ سے دوستی کرو گی؟ اے ایس ایف اہلکار ایئر پورٹ پر خواتین کو ہراساں کرنے لگے

0
31

مجھ سے دوستی کرو گی؟ اے ایس ایف اہلکار ایئر پورٹ پر خواتین کو ہراساں کرنے لگے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بھی خواتین کو ہراساں کیا جانے لگا خواتین ایئر پورٹ پر بھی غیر محفوظ ہو گئیں

ایئر پورٹ پر خواتین کو ہراساں‌کرنے والے کوئی اور نہیں بلکہ اے ایس ایف اہلکار ہیں، ایک حالیہ واقعہ اسلام آباد میں پیش آیا جہاں انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اے ایس ایف اہلکار کی جانب سے خاتون کو ہراساں کیا گیا، واقعہ کی شکایت پر اہلکار کو معطل کر دیا گیا،

حکام کے مطابق اے ایس ایف اہلکار نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر آنیوالی خاتون کو میسج بھیجا کہ کیا مجھ سے دوستی کرو گی؟ اہلکار نے خاتون کو میسج کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آپکو ایئرپورٹ پر دیکھا مجھے بہت اچھی لگی ہو دوستی کر لو، خاتون نے جب شکایت کی تو واقعہ کی انکوائری ہوئی، جس کے بعد اے ایس ایف کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو معطل کر دیا گیا ہے اور واقعہ کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،

واضح رہے کہ یہ ایئر پورٹ پر ایسا پہلا واقعہ نہیں ماضی میں بھی ایسے واقعات ہوتے رہے ہیں، اے ایس ایف اہلکار خواتین کو ہراساں کرنے کے علاوہ رشوت لینے میں بھی آگے بڑھ کر ہیں،دوسری جانب حالات یہ ہیں کہ ایئر پورٹ پر فائرنگ کے واقعات ہوتے ہیں، لوگ اسلحہ لے کر بھی پہنچ جاتے ہیں لیکن ان اہلکاروں کو کچھ پتہ نہیں ہوتا،

اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں سے ہاتھا پائی کرنے والے والے اے ایس ایف اہلکاروں کا کورٹ مارشل بھی کیا جا چکا ہے،موسم کی خرابی کے باعث پرواز کی روانگی میں کئی گھنٹے تاخیر پر مسافروں نے احتجاج کیا جس کو روکنے کے لیے اے ایس ایف اہلکاروں کو طلب کیا گیا۔اے ایس ایف اہلکاروں نے معاملہ حل کرنے کے بجائے مسافروں پر تھپڑ اور گھونسوں کی بارش کردی لیکن واقعے کے بعد اے ایس ایف اور سی اے اے کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا جس کے بعد ہنگامے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور کاروائی کی گئی.

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

نیواسلام آباد ائیرپورٹ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،قوم کے اربوں روپے ڈبونے کی ذمہ دار سول ایوی ایشن کی کارکردگی سامنے آگئی

اسلام آباد ایئر پورٹ پر کتے ایسے گھومتے ہیں جیسے ٹکٹ لیا ہو،وزیر ہوا بازی نے بھی تحفظات ظاہر کر دیئے

Leave a reply