سٹیون سمتھ کا کیرئر شدید خطرے میں، اشیز سیریز کے دوران نیا ہنگامہ برپا ہوگیا

لیڈز (اے پی پی) آسٹریلوی بلےباز سٹیون سمتھ کی انگلینڈ کےخلاف اشیز تیسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے.

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ایشز ٹیسٹ میچ 22 اگست سے شروع ہوگا جس میں آسٹریلوی بلےباز سٹیون سمتھ کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے. آسٹریلوی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ایشز ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ کینگروز نے میزبان ٹیم کو پہلے ایشز ٹیسٹ میچ میں 251 رنز سے شکست فاش سے دوچار کیا تھا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ پر کھیلا گیا دوسرا ایشز ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔ آسٹریلوی ٹیم کےلئے بری خبر یہ ہے کہ سٹار آل راﺅنڈر سٹیون سمتھ کی انگلینڈ کے خلاف تیسرے ایشز ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے ۔ سٹار آسٹریلوی بلے باز سٹیون سمتھ فٹنس مسائل کے باعث لارڈز ٹیسٹ کے آخری روز میچ سے دستبردار ہو گئے جس کے بعد ان کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایشز ٹیسٹ میچ میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی۔ دونوں ٹیموں نے تیسرے میچ میں فتح کے لئے کمر کس لی ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم جاندار کم بیک کرنے کے لئے بے تاب ہے جبکہ کینگروز نے سیریز میں اپنی برتری دوگنی کرنے پر نظریں مرکوز کر لی ہیں اس اعتبار سے دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ایشز ٹیسٹ میچ 22 سے 26 اگست تک لیڈز کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 4 سے 8 ستمبر جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 12 سے 16 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

Comments are closed.