اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر راجہ منصوراحمد

0
69

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرضلع بھر میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام قائم کیے گئے سستے رمضان بازاروں میں عوام الناس کی سہولت کے لیے اشیائے خورونوش اوپن مارکیٹ سے کم قیمت پردستیاب ہیںجن میں آٹا،چینی ،گھی،دالیں،سبزیاں ،پھل، مٹن،بیف ،چکن ودیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔

ان خیالات کا اظہارایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس اینڈ پلاننگ) رانا امجد علی نے ضلعی انتطامیہ کے زیر اہتمام سیدوالہ میں قائم سستے رمضان بازار کے دورے کے دوران کیا۔سستے رمضان بازار سیدوالہ کے دورے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس اینڈ پلاننگ) رانا امجد علی نے بزرگ شہریوں کے بیٹھنے کا بندوبست،شکایت سیل، فرسٹ ایڈ سنٹر،سبزی و فروٹ ،آٹا ،گھی اور چینی کے سٹالز،سمیت محکمہ سول ڈیفنس اور مارکیٹ کے عملے کی حاضری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی حکومت کی ترجیح ہے،ضلع بھر میں قائم کردہ تمام سستے رمضان بازاروں میں شکایات سیل کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جہاں غیر معیاری اور زائد نرخوں پر اشیاءخریدنے کی صورت میں شکایات درج کرائی جاسکتی ہے جس کا موقع پر ہی ازالہ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں قائم کیے گئے سستے رمضان بازاروں میں بزرگ شہریوں اور خواتین کے لیے بیٹھنے کی جگہ،پنکھوں کی فراہمی،جنریٹر ز کی فراہمی،صفائی کے انتظامات ،پارکنگ کی سہولت سمیت فرسٹ ایڈ سنٹر کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے ۔بعدازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) رانا امجد علی نے سید والہ شہر میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے متعدد دوکانوں کی چیکنگ کی اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزری کرنے والی 7دوکانوں کو سیل کردیا۔علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ماجد علی نے نواحی قصبہ منڈی واربرٹن میں قائم کیے گئے سستے رمضان بازار کا دورہ کیا اور رمضان بازار میں لگائے گئے سٹالوں پر اشیائے خورونوش کی دستیابی ،فراہمی سمیت کرونا ایس او پیز کا جائزہ بھی لیا اور رمضان بازار میں مختلف محکمہ جات کی جانب سے کیے گئے انتطامات کا جائزہ لیتے ہوئے اس میں مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں۔

Leave a reply