آشوب چشم کی وبا موسم کی تبدیلی تک برقرار رہےگی ،ماہرین امراض چشم

آشوب چشم کا وائرس 7 سے 10 دن تک اپنا اثر دکھاتا ہے
0
12
waba

لاہور:ماہر امراض چشم پروفیسر معین کا کہنا ہے کہ آشوب چشم کی وبا موسم کی تبدیلی تک برقرار رہے گی، مصنوعی ڈراپس نہ ملنے کی صورت میں برف سے ٹکور کی جائے-

باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے سے گفتگو میں ماہر امراض چشم پروفیسر معین نے کہا کہ آشوب چشم کا وائرس میز، دروازے کے ہینڈلز اور دیگر اشیاء سے چپکا رہتا ہے متاثرہ شخص میڈیکل اسٹور سے مصنوعی ڈراپس لے کر استعمال کرے اور مصنوعی ڈراپس نہ ملنے کی صورت میں برف سے ٹکور کی جائے،آشوب چشم کا وائرس 7 سے 10 دن تک اپنا اثر دکھاتا ہے جب کہ یہ وبا موسم کی تبدیلی تک برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ : پنجاب میں آشوب چشم کے مرض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ذرائع محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹےکے دوران صوبے میں آشوب چشم کے 10 ہزار 269 مریض سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 99 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، آشوب چشم کے سب سےزیادہ بہاولپور میں 1540 مریض رپورٹ ہوئے، فیصل آباد میں 1132 ،ملتان میں 1048 اور رحیم یارخان میں 608 جب کہ لاہور میں 452 مریض رپورٹ ہوئے۔

الیکشن کمیشن مجوزہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات

ٹی وی پروگرام میں لڑائی،عمران خان کے وکیل پر

سرکاری ملازمین ڈیوٹی پوری نہیں کرتے تو کمائی

Leave a reply