اشرف غنی امن معاہدے کی وضاحت کس سے مانگیں؟ شاہ محمود قریشی نے دیا مشورہ

0
24

اشرف غنی امن معاہدے کی وضاحت کس سے مانگیں؟ شاہ محمود قریشی نے دیا مشورہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خاارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان طالبان اورامریکہ کے درمیان امن معاہدہ بڑی پیش ہے،امن کے حوالے سے میسر موقع گنوانا نہیں چاہیے،افغان قیادت کی ذمہ داری ہے مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے،

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دوحہ میں جو ہوا وہ پہلا قدم تھا اب اگلا قدم انٹرا افغان مذاکرات ہیں،اعتماد سازی کے لیے فریقین کو آگے بڑھانا چاہیے،افغان صدراشرف غنی ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے آگے بڑھیں،افغان طالبان بھی فراخ دلی کا مظاہرہ کریں،20سال کی جنگ سے کچھ حاصل نہیں ہوا،جنگ کوئی راستہ نہیں ہے،اب فریقین کوایک دوسرے کے لیے گنجائش پیدا کرنی ہوگی،

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نیک نیتی سےمعاملات کے حل کا خواہاں ہے،پاکستان افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے، پاکستان نے جو کردار ادا کرنا تھا وہ کیا اور دنیا نے اس کو سراہا،اس معاہدے پر اگلا قدم اٹھانا افغان عوام کا کام ہے،پاکستان ایک سازگار ماحول پیدا کر سکتا ہے ان کے فیصلے نہیں کر سکتا،امریکہ طالبان معاہدے میں یہ درج ہے کہ قیدیوں کا تبادلہ ہوگا،اشرف غنی کو چاہیے کہ وہ معاہدے کی وضاحت امریکہ سے مانگیں،زلمے خلیل زاد مذاکرات کے حوالے سے افغان قیادت کو آگاہ کرتے رہے ہیں

Leave a reply