اشرف غنی تاجکستان نہیں آئے، وزارت خارجہ تاجکستان

0
62

اشرف غنی تاجکستان نہیں آئے، وزارت خارجہ تاجکستان

سابق افغان صدر اشرف غنی فرار ہو کر کہاں گئے؟

تاجکستان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی تاجکستان میں نہیں ہیں،اشرف غنی کا طیارہ تاجک فضائی حدود میں داخل ہوا اور نہ ہی یہاں اترا، کچھ کہا نہیں جاسکتا عہدہ چھوڑنے کے بعد وہ کہاں گئے

دوسری جانب یہ بھی میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ اشرف غنی تاجکستان میں ہی ہیں اور کسی دوسرے ملک میں پناہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں، اشرف غنی امریکا سمیت کسی بھی مغربی ملک میں پناہ کی کوشش کر رہے ہیں، کابل میں طالبان کا کنٹرول آنے کے بعد اشرف غنی افغانستان سے فرار ہو گئے تھے

قبل ازیں کابل میں روسی سفارتخانے کے ذرائع نے بتایا کہ اشرف غنی فرار ہوتے وقت پسیوں سے بھرے بیگ ساتھ لے جانا چاہ رہے تھے جو وہ نہیں لے جا سکے اور کابل ایئر پورٹ پر ہی چھوڑ کر چلے گئے، اشرف غنی پیسوں سے بھری چار گاڑیاں ایئر پورٹ پر لائے تھے،کچھ وہ ساتھ لے گئے لیکن باقی رن وے پر ہی رہ گئے

گزشتہ شب اشرف غنی نے فیس بک پر جاری ایک پیغام میں کہا تھا کہ افغان طالبان نے دھمکی دی تھی کہ مجھے ہٹانے کیلئے کابل اور شہریوں پر حملہ کریں گے لیکن میں نے خونریزی کے سیلاب کو روکنے کیلئے ملک سے نکلنے کا فیصلہ کیا .طالبان نے تلوار اور بندوق کے زور پر فیصلہ جیت لیا ہے لیکن اب وہ اپنے ہم وطنوں کی عزت، جائیداد کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں

دوسری طرف افغان طالبان نے اشرف غنی کے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے اورکہا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں پرامن شہرمیں داخل ہوئے اور کسی خون خرابے کے بغیرداخل ہوئے

بھارت ایسے اقدامات چھوڑ دے، طالبان ترجمان کا مودی سرکار کو پیغام

طالبان کا لشکر گاہ پر بھی کنٹرول، افغان عوام کا طالبان کا شاندار استقبال

ٹرمپ کا جوبائیڈن سے استعفیٰ کا مطالبہ

کابل پر کنٹرول کے بعد طالبان کو کیا حکم دیا گیا؟ ترجمان سہیل شاہین نے بتا دیا

جنگ ختم،آزادی کا مقصد حاصل کرلیا،طالبان کا عالمی دنیا کو اہم پیغام

امید ہے طالبان یہ کام نہیں کریں گے، امریکی صدر جوبائیڈن

مولوی فقیر محمد باجوڑی کو طالبان نے رہا نہیں کیا بلکہ….حقیقت سامنے آ گئی

جے یو آئی افغان طالبان کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہے، مولانا فضل الرحمان

مشکل وقت میں عالمی صحافیوں کے انخلاء میں پاکستان کا کردار لائق تحسین ہے،سٹیون بٹلر

وزیر خارجہ کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ

پی آئی اے کا کابل آپریشن معطل

کابل ایئر پورٹ پر امریکی فوج کی فائرنگ سے 5 افغانی جاں بحق، ایئر پورٹ بند

افغانستان میں بدھ مت کے مقامات کیا واقعی خطرے میں؟ طالبان کا موقف آ گیا

پاک افغان بارڈر طورخم مسافروں کے پیدل آمدورفت کے لئے بدستور بند

کابل، جہاز کے اڑان بھرنے کے بعد 3 افراد گر گئے، 2 کی موت

طالبان کا کابل پر کنٹرول،چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان کابل پہنچ گئے ہیں جس کے بعد افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہو گئے، کابل میں طالبان کا کنٹرول ہے ، دیگراہم سرکاری عمارتون پربھی افغان طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے اس وقت شہرمیں امن وامان کی صورت حال بہتر ہے اورسڑکوں پرافغان طالبان گشت کررہے ہیں اور لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی ہدایت بھی کررہے ہیں‌

ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے

وزیر خارجہ سے افغان وفد کی ملاقات، قریشی کا ڈنمارک کے ہم منصب سے بھی رابطہ

Leave a reply