ایشیا کپ: سنسنی خیزمقابلے کے بعد پاکستان نے بھارت کو5 وکٹوں سے ہرا دیا

0
41

لاہور:ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے جیتنے کے لیے 182 رنز کا ہدف دے دیا، پاکستان نے 9 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 63 رنز بنا لیے۔پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز محمد رضوان اور بابر اعظم نے کیا۔

بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار نے پہلا اوور کروایا، بابر اعظم نے انہیں شاندار چوکا لگایا۔دوسرے اوور میں ارشدیپ سنگھ نے اچھی باؤلنگ کرتے ہوئے صرف دو رنز دیے۔

بھونیشور کمار کے اوور میں بابر اعظم نے آخری گیند پر دلکش چوکا رسید کیا، اور اس اوور میں 8 رنز بٹورے۔بھارتی کپتان روہت شرما نے چوتھا اوور کروانے کے لیے گیند روی بشنوئی کو تھمائی، جنہوں نے مایوس نہیں کیا اور بابر اعظم کی بڑی وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

ایشیا کپ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم ایک بار پھر بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے، محمد رضوان کا ساتھ دینے فخر زمان کریز پر آئے۔

پانچواں اوور ہاردیک پانڈیا نے کروایا، محمد رضوان نے ان کی پہلی اور آخری گیند پر شاندار چوکے رسید کیے، فخر زمان نے بھی چوتھی گیند پر چوکا جڑا، اور 14 رنز بٹورے۔

محمد رضوان نے چھٹا اوور کروانے والے ارشدیپ سنگھ کی تیسری گیند پر شاندار چھکا مارا، جن کے اوور میں 8 رنز بنے۔لیگ اسپنر یوزویندر چاہل نے ساتویں اوور کروایا جس میں محمد رضوان نے ایک چوکا رسید کیا اور 6 رنز حاصل کیے۔

دوسرے لیگ اسپنر روی بشنوئی نے آٹھویں اوور میں نپی تلی گیند بازی کی، اور لیگ بائے سمیت 6 رنز دیے۔

چاہل نے نواں اوور جاری رکھا، فخر زمان نے کوور کے اوپر سے کھیل کر 4 رنز حاصل کے اس کے بعد اگلی ہی گیند پر وہ 15 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، ان کا کیچ ویرات کوہلی نے تھاما۔

بھارت نے ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو182 رنز کا ہدف دیا تھا

یاد رہے کہ اس سے پہلے دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت کی جانب سے روہت شرما اور قومی ٹیم کی طرف سے بابر اعظم کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

 

بھارت بیٹنگ
روایتی حریف کی جانب سے کے ایل راہول اور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ پاکستان کے نسیم شاہ نے پہلا اوور کرایا۔

 

 

روہت شرما 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 16 گیندوں پر 28 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر خوشدل شاہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، بھارتی بیٹر کے ایل راہول 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 20 گیندوں پر 28 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر محمد نواز کو کیچ دے بیٹھے، تیسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز سوریا کمار یادیو تھے جو کہ 13 رنز بناکر محمد نواز کی گیند پر آصف علی کو کیچ دے گئے۔

رشبھ پنت 12 گیندوں پر 14 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر آصف علی کے ہاتھوں ہی کیچ آؤٹ ہوئے، ہاردیک پانڈیا بغیر کوئی رن بنائے محمد حسنین کی گیند پر محمد نواز کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔

 

 

پاکستان پلیئنگ الیون

بھارت کے خلاف اہم میچ کے لئے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، انجرڈ شاہنواز دھانی کی جگہ محمد حسنین کو موقع دیا گیا ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، وکٹ کپر محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔

بھارت پلیئنگ الیون

پاکستان کے خلاف میچ کے لئے بھارت کی پلیئنگ الیون میں کپتان روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، رشبھ پنت، ہاردیک پانڈیا، یوزویندرا چاہل، روی بشنوئی، بھوونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ اور دیپک ہوڈا شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گروپ سٹیج پر بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کیخلا ف میچ آخری اوور میں جیتا تھا۔

قومی ٹیم 7 ستمبر کو افغانستان کیخلاف میچ کھیلے گی، فائنل 11 ستمبر کو سپر فور کی دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔

Leave a reply