ایشیاکپ کھٹائی میں پڑنےکاامکان

0
33

ایشیاکپ کھٹائی میں پڑنےکاامکان

باغی ٹی وی :پی سی بی نے کہا ہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ کےفائنل کےباعث ایشیاکپ کھٹائی میں پڑنےکاامکان پیدا ہوگیا. بھارت کےٹیسٹ چیمپین شپ کےفائنل میں پہنچنےپرایشیاکپ ممکن نہیں ہوگا.

ٹیم بھارت بھجوانےسےپہلےپی سی بی سیکیورٹی پلان مانگےگا.بھارتی ویزےایشونہیں،ایشوقومی کھلاڑیوں کےحفاظتی انتظامات ہیں،

پی سی بی آئی سی سی سےقومی ٹیم کی حفاظت کی ٹھوس یقین دہانی چاہتاہے،پاک،بھارت تعلقات سےسیکیورٹی معاملہ نہایت حساس ہے

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ ’ایشیا کپ دبئی میں ہی منعقد ہوگا جس میں پاکستان اور بھارت سمیت خطے کی تمام ٹیمیں شرکت کریں گی‘۔

کنگولی کا کہنا تھاکہ ایشیا کپ کرکٹ کونسل سے مطالبہ کیا تھا کہ بھارت کے تمام میچز دبئی میں منعقد کیے جائیں کیونکہ ہماری ٹیم پاکستان جاکر کسی صورت نہیں کھیلے گی۔

یاد رہے کہ بھارت اور پاکستان نے 2012-13 سے اب تک کوئی سیریز نہیں کھیلی ہے، آخری مرتبہ پاکستان نے ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے بھارت کا دورہ کیا تھا جبکہ آئی سی سی ایونٹ میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں۔

دسمبر 2018 میں ہونے والے اے سی سی اجلاس میں ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے حصے میں آئی تھی اور گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والی میٹنگ میں بھی اس فیصلے کی توثیق بھی کی گئی تھی۔

پاکستان میں آخری بار ایشیا کپ 2008 میں منعقد ہوا تھا اور 2009 کے بعد سے کسی بڑے ٹورنامنٹ کا انعقاد نہیں ہوسکا تھا۔

Leave a reply