ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا ہے
نیپال کیخلاف میچ میں کپتان بابراعظم نے 109 گیندوں پر کیرئیر کی 19 ویں سنچری مکمل کی۔بابراعظم پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 20 سنچریوں سے ایک سنچری پیچھے ہیں ،قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی افتخار احمد نے 43گیندوں پر اپنی ہاف سنچری مکمل کی
ایشیا کپ کا افتتاحی میچ ملتان میں ہو رہا ہے،ٹاس کے موقع پر پاکستان کی قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ پچ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے ڈرائی ہے ہم اپنی کرکٹ انجوائے کریں گے ایشیا کپ میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے ،نیپال کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہم پہلی مرتبہ ایشیا کپ کھیل رہے ہیں
ایشیا کپ کے پہلے میچ کیلئے پاکستان نے نیپال کیخلاف پلیئنگ الیون کا اعلان گزشتہ شب کیا تھا، ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، سعود شکیل ، وسیم جونیئر اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کی جگہ افتخار احمد، حارث رؤف اور نسیم شاہ کو کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ افتتاحی میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم، شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا،افتخار احمد، محمد رضوان،محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
ایشیا کپ میں ایشیا کی ٹاپ 6 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، ہر میچ اعصاب شکن ہو گا ،شدید گرمی میں بھی شائقین کرکٹ کا جذبہ دیدنی، اسٹیڈیم میں لوگوں کا ہجوم ہی ہجوم ہے،افتتاحی میچ اور تقریب کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں
کرکٹر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ لوگوں کو پتا ہے موجودہ پاکستانی ٹیم بیلنس ہے، پہلے ہمیں یہ بھی نہیں پتا ہوتا تھا کہ کس نمبر پر کون کھیلے گا ،ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم فیورٹ ہے،بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں اچھی ہیںامید ہے شاہین ایشیا کپ میں تیسری دفعہ ٹرافی اٹھانے میں کامیاب ہوں گے،پاکستان اس دفعہ بھارت کے ساتھ تین میچ کھیلے گا ،شائقین خوب انجوائے کریں گے،فٹبال کے بعد اسپورٹس میں پاکستان اور بھارت کا میچ سب سے زیادہ دیکھا جاتا ہے،
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،
اسپیکر قومی اسمبلی کا ایشیاء کپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ایشیا کپ کے آغاز پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں 15 سال بعد ایشیاء کپ کا انعقاد خوش آئند ہے،ایشیاء کپ میں شرکت کے لیے پاکستان میں آنے والی کرکٹ ٹیموں کو خوش آمدید کہتا ہوں،پاکستان میں ایشیاء کپ کا انعقاد خوشگوار ماحول میں ہو گا اور شرکت کرنے والی ٹیمین بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی،پاکستانی شائقین کرکٹ کو اپنے کرکٹ گراؤنڈز میں کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا، اسپیکر قومی اسمبلی نے ایشیاء کپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا،اسپیکر قومی اسمبلی نے ایشیاء کپ کا پاکستان میں انعقاد کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی کاوشوں کو سراہا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی ایشیاء کپ کی پروقار افتتاحی تقریب کے انعقاد پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور مینجمنٹ کو مبارکباد دی
ریحام خان کا کہنا ہے کہ تقریبا 16 سال بعد ایشیا کرکٹ کپ کا انعقاد پاکستان میں خوش آئند ہے۔ ایشیا کپ کا پہلا میچ آج اولیا کے شہر ملتان میں کھیلا جارہا ہے۔ امید ہے اگلے ایشیا کپ کا میزبانی جب بھی پاکستان کرے گا سارے میچز پاکستان میں ہوں گے۔ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں فوج، کرکٹ شائقین، اور ریاستی اداروں اہم کردار ہے۔
تقریبا 16 سال بعد ایشیا کرکٹ کپ کا انعقاد پاکستان میں خوش آئند ہے۔ ایشیا کپ کا پہلا میچ آج اولیا کے شہر ملتان میں کھیلا جارہا ہے۔ امید ہے اگلے ایشیا کپ کا میزبانی جب بھی پاکستان کرے گا سارے میچز پاکستان میں ہوں گے۔ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں فوج، کرکٹ شائقین، اور…
— Reham Khan (@RehamKhan1) August 30, 2023