ایشیاکپ سپر 4:شانداراورسنسنی خیزمقابلے کے بعدپاکستان نےافغانستان کوشکست دے دی

0
50

دبئی :لاہور : ایشیا کپ کے سپرفور مرحلے میں اعصاب شکن میچ میں پاکستان نے افغانستان کے ارمان پر پانی پھیرتے ہوئے فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔ سنسنی خیز مقابلے میں قومی ٹیم کے باؤلر نسیم شاہ نے آخری دو گیندوں پر چھکے لگا کر بازی پلٹ دی۔

ٹاس

شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایشیا کپ کے دسویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ افغانستان کے کپتان محمد نبی ہیں۔

پاکستان اننگز

قومی ٹیم کی جانب سے 130 رنز ہدف کے تعاقب میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ افغانستان کے فضل حق فاروقی نے پہلا اوور کرایا۔

کپتان بابر اعظم ایک مرتبہ پھر انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرسکے اور بغیر کوئی رن بنائے پہلے ہی اوور میں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ فخر زمان بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 5 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

وکٹ کیپر محمد رضوان نے 26 گیندوں پر 20 سکور بنائے اور راشد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، پاکستان کی جانب سے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی افتخار احمد تھے جو کہ 2 چوکوں کی مدد سے 33 گیندوں پر 30 رنز بناکر فرید احمد کی گیند پر ابراہیم زدران کو کیچ دے بیٹھے۔

افغانستان اننگز

پاکستان کے خلاف افغانستان کی جانب سے حضرت اللہ زازئی اور رحمان اللہ گرباز نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ نسیم شاہ نے پہلا اوور کرایا، رحمان اللہ گرباز 2 چھکوں کی مدد سے 11 گیندوں پر 17 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، حضرت اللہ زازئی نے 4 چوکوں کی مدد سے 17 گیندوں پر 21 رنز بنائے اور محمد حسنین کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

افغانستان کی جانب سے تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر کریم جنت تھے جو کہ 1 چوکے کی مدد سے 19 گیندوں پر 15 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے، نجیب اللہ زدران 1 چھکے کی مدد سے 11 گیندوں پر 10 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، ابراہیم زدران 37 گیندوں پر 35 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر محمد رضوان کے کو کیچ دے بیٹھے، محمد نبی صفر پر نسیم شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

اس طرح افغانستان کی ٹیم نے 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 129 رنز بنائے، راشد خان 18 اور عظمت اللہ عمر زئی 10 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے سب سے زیادہ 2 وکٹ اپنے نام کیں، نسیم شاہ، شاداب خان، محمد نواز اور محمد حسنین نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 

قومی ٹیم

پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ ٹیم میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، حارث رؤف، نسیم شاہ اور محمد حسنین شامل ہیں۔

افغانستان پلیئنگ الیون

پاکستان کے خلاف میدان میں اترنے والی افغان ٹیم حضرت اللہ زازئی، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زردان، نجیب اللہ زردان، محمد نبی، کریم جنت، راشد خان، عظمت اللہ عمرزئی، مجیب الرحمان، فرید احمد اوت فضل حق فاروقی شامل ہیں۔

Leave a reply