ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر نہیں ہوگا، بھارت نے نہیں آنا تو نہ آئے، رمیز راجہ

0
102

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ایشیاء کپ نیوٹرل وینیو پرنہیں ہونے والا، بھارت نہیں آتا تو نہ آئے۔اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے جمعہ کو انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوران راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کو ملی ہے، ہم بھارت کے بغیر بھی ایونٹ کی میزبانی کرسکتے ہیں۔

رمیز راجہ نے کہا ایشئین کرکٹ کونسل نے پاکستان کو ایشیا کپ کی میزبانی دی ہے، اگر انڈیا کی ٹیم نے پاکستان نہیں آنا تو ہم سمجھتے ہیں کہ ان کے سیاسی مسائل ہیں لیکن یہ نہیں ہوسکتا کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان سے لے کر کسی نیوٹرل مقام پر کی جائے یہ نہیں ہونے والا۔

فیفا ورلڈکپ؛ جاپان کے متنازعہ گول نے جرمنی کو باہر کردیا

رمیز راجہ نے کہا کہ انڈیا میں ورلڈ کپ کھیلنے سے متعلق ہماری جو پلاننگ ہوگی وہ ایشیا کپ میں انڈیا کی شرکت کو دیکھتے ہوئی ہی ہوگی۔ ایشیا کپ کی میزبانی کرنا ہمارا حق ہے ہم کوئی ایسی چیز نہیں کہہ رہے جو ہمیں دی نہیں ہو اور ہم مانگ رہے ہیں، ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو مل چکی ہے۔

پاکستان ویمنز ٹیم سعودی عرب میں چار ملکی ٹورنامنٹ کھیلے گی

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اگر سری لنکا اور بنگلہ دیش بھی پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے نہیں آتے اور کسی نیوٹرل مقام پر ہوتا ہے تو ہوسکتا ہے کہ ہم ایشیا کپ میں شرکت ہی نہ کریں۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے راولپنڈی کی پچ میرے لیے باعث شرمندگی ہے، جتنے شائقین مایوس ہیں اس سے کہیں زیادہ مایوسی مجھے بھی ہے لیکن بدقسمتی کے ساتھ ہم ان پچز کے ساتھ تھوڑی سی بھی چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں تو وہ بالکل فلیٹ ہو جاتی ہے۔

پنڈی ٹیسٹ شروع ہونے سے ایک دن قبل انگلینڈ کے کپتان کی طبیعت ناساز

رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان میں ایک عرصے سے ٹیسٹ کرکٹ نہیں ہوئی اور یہ بھی ایک وجہ ہے کہ پچز کے معاملے پر ہم ایکسپوز ہو رہے ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کہا کہ انگلینڈ نے جس طرح بلے بازی کی وہ بھی قابل دید تھی۔ ہمیں بھی سوچنا ہوگا کہ اب ٹیسٹ کرکٹ میں بھی تیز کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔

Leave a reply