ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں ٹڈی دل کے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں ٹڈی دل کے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی
باغی ٹی وی : ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں ٹڈی دل کے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق سندھ میں ٹڈی دل سے 73 فیصد کسان متاثر ہوئے ہیں۔
تفصیل کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا اور ٹڈی دل سے ہونے والے نقصانات پر سروے رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ میں پاکستان کے صوبہ سندھ میں چار سو سے زائد کسانوں سے سروے کیا گیا۔
ملک میں ٹڈی دل کے حملے کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے NLCC کا اجلاس وفاقی
اس سروے میں کورونا کے باعث لاک ڈاؤن کے اثرات اور ٹڈی دل سے ہونے والے نقصان کے بارے تفصیلات جمع کی گئیں۔ سروے میں آدھے سے زائد کسانوں نے خوراک کی کھپت میں کمی کی نشاندہی کی جبکہ ایک تہائی سے زائد کسانوں نے کم آمدنی ہونے کے حوالے سے بتایا۔
رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کے باعث گندم، سبزیوں، دودھ اور دیگر اہم زرعی اجناس کی سپلائی متاثر ہوئی۔ سب سے زیادہ ٹماٹر کی سپلائی میں 61 فیصد کمی ہوئی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں ٹڈی دل کی وجہ سے 73.7 فیصد کسان متاثر ہوئے۔ حکومت کو کورونا اور ٹڈی دل کے منفی اثرات کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔