آصف علی ایک کلین اور طاقتور ہٹرہیں، ہر بھجن سنگھ بھی آصف علی کے فین ہو گئے

0
39

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف آصف علی کی شاندار کارکردگی نے سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کو بھی تعریف کرنے پر مجبورکر دیا۔

باغی ٹی وی : ہربھجن سنگھ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ آصف علی نے اورر کی آخری گیندپر سنگل لینے سے انکارکرکے بھر پوراعتماد کامظاہرہ کیا اگلے اوور میں انہوں نے چار بڑے چھکے مار کر ایک اسٹائل سے میچ کو ختم کیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آصف علی ایک کلین اور طاقتور ہٹر ہیں۔

افغانستان کے خلاف میچ جیتنے کے بعدآصف علی کی پہلی ٹوئٹ

واضح رہے کہ مسلسل دوسرے میچ میں قومی ٹیم کومشکل سے نکال کرمیچ جتوانے والےآصف علی کرکٹ شائقین کے ہیرو بن چکے ہیں انہیں سوشل میڈیا پر خوب داد دی جارہی ہے شائقین کرکٹ ہیرو کی اپنے اپنے انداز میں کر رہے ہیں وہیں آصف علی کے چارچھکوں کا موازنہ کارلوس بریتھ ویٹ کے چھکوں سے بھی کیا جا رہا ہے کارلوس نے2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں انگلش بولر بین اسٹوکس کوچارچھکے لگا کر ویسٹ انڈیز کو چیمپئن بنوایا تھا۔

آصف علی کے چھکے،آصف علی ریمیمبر دا نیم سوشل میڈیا پر ٹرینڈ

میچ کے بعد بات کرتے ہوئے آصف علی نے کہا کہ جب بیٹنگ کرنے جاتا ہوں تو پلاننگ کرکے جاتا ہوں،سوچ کر جاتا ہوں کہ کیسے بیٹنگ کرنی ہے شعیب ملک سے کہا تھا کہ اگر 25 رنز بھی رہتے ہوئے تو مکمل کرلیں گے راشد کو وکٹ نہ دینے کی کوشش تھی جس میں کامیاب رہا۔

علاوہ ازیں انہوں نے میچ جیتنے کے بعد ٹوئٹ بھی کی تھی انہوں نے لکھا تھا کہ‘اور اللّہ تعالیٰ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے۔’

انہوں نے لکھا کہ میری کامیابی صرف اللّہ تعالیٰ کی طرف سے ہے۔

آصف علی کے چھکوں نے دیکھنے والوں کو خوش کردیا:چھکوں کی ویڈیو وائرل

Leave a reply