اکّ زرداری سب پربھاری:آصف علی زرداری نے نوازشریف کوپھرطاقت کا ٹیکہ لگادیا

0
40

اسلام آباد:اکّ زرداری سب پربھاری:آصف علی زرداری نے نوازشریف کوپھرطاقت کا ٹیکہ لگادیا،اطلاعات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اجلاس میں پھرن لیگ کواپنے کندھے بندوق رکھنے لیے پیش کردیئے

پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سیاست کے ماہراوراستاد جانے والے آصف علی زرداری نے نوازشریف کوپھرطاقت کا ٹیکہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا وہی فیصلہ ہوگا جو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر کیا جائے گا۔

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا اہم اجلاس سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہوا جس میں سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

دوسری جانب اجلاس میں نواز شریف کے بیانیے پر گرما گرم بحث ہوئی۔ اس موقع پر آصف زرداری نے کہا ہےکہ پیپلزپارٹی نوازشریف کے بیانیے کو سنتی ہے اوراس کا جائزہ بھی لیتی ہے ،پیپلزپارٹی نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے

Leave a reply