fbpx

آصف علی زرداری اس ملک کے لئے بیماری ہیں، اگر وہ سچے تھے تو عدالتوں میں پیش ہوتے

پی پی رہنما قمر زمان کائرہ کے گزشتہ روز دیے گئے بیان پر پی ٹی آئی مرکزی رہنماء فردوس شمیم نقوی کا ویڈیو بیان۔

قمر زمان کائرہ نے نواز شریف کیلئے جو کچھ کہا وہ آج ہم بھی کہہ رہے ہیں، مگر قمر زمان کائرہ نے جو ذولفقارعلی بھٹو اور رانی شہید کیلئے کہا وہ ناقابل سمجھ ہے،
کائرہ صاحب بتائیں اگر نواز شریف کے بارے میں رانی شہید سب جانتی تھی تو انہیں چھوڑا کیوں،
نواز شریف کو پکڑا کیوں نہیں کیا آپ لوگ باری باری کھیل رہے تھے، دونوں جماعتوں کا جو گٹھ جوڑ ہے وہ ہمیشہ واضح نظر آیا ہے، ہم نے ماضی میں دیکھا زولفقار علی بھٹو نے مجیب الرحمٰن کو دعوت دی اور پاکستان دولخت ہوگیا،
ذولفقار علی بھٹو نے کشمیر کے مسئلے پر جو طے کیا وہ دوطرفہ متنازعہ بنادیا، ہم مانتے ہیں کہ بھٹو ایک شریف انسان تھے انہوں نے غریبوں کو شعور دیا، ہم یہ بھی مانتے ہیں کہ دولخت قوم کو بھٹو نے کھڑا کیا۔
مگر دوسری جانب معیشت کو تباہ کیا،اس وقت پاکستان تیز ترقی کردہ ایشاء میں کوریا سے آگے تھا جو آج پیچھے رہ گیا، قمر زمان کائرہ اس معاشی ترقی کے نقصان کے زمہ دار بھی بھٹو تھے، اعتراف کرتے ہیں بھٹو ایک عظیم قائد ہیں مگر معاشی طور پر پاکستان کو نقصان ہوا، احتساب کیوں ضروری ہے یہ قمر زمان کائرہ نے خود بتادیا ہے۔
آصف علی زرداری اس ملک کیلئے بیماری ہیں پرسنٹیج کے نام پر سب سے پہلے منصوب ہوئے،
آصف زرداری سچے تھے تو عدالتوں میں پیش ہوتے، اگر زرداری صاحب سچے تھے تو واجد الحسن سے لیے کاغذات حکومتی خزانے میں جمع کرواتے۔
آصف زرداری نے سرمحل کو دوبارہ اپنے نام کیا، کائرہ بتادیں آصف زرداری کا کوئی کیس کبھی مکمل ہوا ہے؟ کائرہ صاحب سے گزارش ہے سچ بولیں تو مکمل بولیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.