آصف علی زرداری دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے

عدم برداشت کےرویوں کےخاتمےکیلئےملکرکام کرناہوگا. آصف علی زرداری
Asif Ali Zardari

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری دبئی کا دورہ کرنے کے بعد عید منانے کیلئے وطن واپس پہنچ گئے ہیں جبکہ آصف زرداری نمازعید زرداری ہاؤس میں ادا کریں گے، اور کارکنان سےعید ملیں گے تاہم واضح رہے کہ آصف علی زرداری 26 جون کو دبئی پہنچے تھے جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی تھی۔ جب کہ دونوں رہنماوں نے دبئی اور ابوظہبی کے حکمرانوں سے بھی ملاقات کی تھی۔

علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ میں عید منائیں گے، جب کہ شرجیل انعام میمن ٹنڈو جام، اور سسی پلیجو سجاول میں عید منائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ منظور وسان کوٹ ڈیجی، قائم علی شاہ خیرپور جب کہ خورشید شاہ، ناصر شاہ اور اویس شاہ سکھر میں عیدمنائیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
فتنے کو تخفظ دینے کے لئے نظریہ عمران استعمال کیا جا رہا ہے،جاوید لطیف
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان
پُرامن ممالک کی فہرست میں پاکستان کونسے نمبر پر؟
پی آئی اے کی تنظیم نو، اصلاحات اور بحالی کیلئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل
مصدق ملک نے تیل ذخیرہ اندوزی کا توڑ پیش کر دیا
ٹیلی گرام بھی اسٹوریز کا فیچر متعارف کرانے کیلئے تیار

ذرائع کے مطابق سعید غنی، وقارمہدی اور قادر پٹیل کراچی میں عید منائیں گے، جب کہ وزیرجامعات اسماعیل راہو بدین میں عید منائیں گے۔ خیال رہے کہ دوسری جانب دبئی میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی بھی سامنے آئی تھی جس کے مطابق پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں سیٹیں مانگ لی تھیں، گیلانی خاندان، راجا رویز اشرف، قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن سمیت کچھ دیگر حلقوں میں ن لیگ امیدوار کھڑے نہیں کرے گی۔

ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اورسابق صدرآصف علی زرداری نے کہاکہ غربت،جہالت اورعدم برداشت کےرویوں کےخاتمےکیلئےملکرکام کرناہوگا،ملک کو ہرطرح کی شدت پسندی سے پاک کرنے کاعہد کیاجائے۔ جبکہ عید کے موقع پراپنے پیغام میں آصف زرداری نے دنیابھرکےمسلمانوں کوعیدالاضحیٰ کی مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ ہمیں قربانی،صبراوربرداشت کادرس دیتی ہے،عید پران شہداءکویادرکھاجائےجنہوں نےوطن کی خاطرجانیں قربان کیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ عیدپربھارتی جبرکےشکارکشمیری بہن،بھائیوں ،بچوں اور غریب،معاشی طورپرکمزوربھائیوں کوبھی شریک کیاجائے۔ آصف زرداری عید الاضحٰی کی نماز کل نواب شاہ میں ادا کریں گے جبکہ بلاول بھٹو زرداری عید دبئی میں ہی گزاریں گے۔ بلاول بھٹو عید کے بعد وطن واپس آئیں گے اور اس کے بعد جاپان کے دورے پرچلے جائیں گے۔ اس سے پہلے بلاول بھٹو چین کا دورہ منسوخ کرچکے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اورشریک چیئرمین بلاول بھٹو اتوار کو دبئی پہنچے تھے۔تاہم بلاول بھٹو زرداری عید دبئی میں ہی گزاریں گے،بلاول بھٹوعید کےبعد وطن واپس آکرجاپان کے دورے پرجائیں گے۔

Comments are closed.