آصف علی زرداری کی زیرصدارت آج پیپلزپارٹی کا بجٹ سےمتعلق مشاورتی اجلاس ہوگا

آصف علی زرداری کی زیرصدارت آج پیپلزپارٹی کا بجٹ سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوگا-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری اور ان کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری گزشتہ رو ز اسلام آباد پہنچے تھے اور آج
پیپلزپارٹی کا بجٹ سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوگا-

اجلاس کی صدارت پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کریں گے –

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بجٹ سے متعلق مشاورتی اجلاس میں پیپلزپارٹی کی حکمت عملی پر غور ہوگا-

دوسری جانب بجٹ کے حوالے سے آصف علی زرداری کے صاحبزادے اور پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹا زرداری کا کہنا تھا کہ ملک میں دگنی رفتار سے ملک میں بے روزگاری بڑھ رہی ہےبجٹ میں اربوں روپے کے ٹیکس لگانے کی منصوبہ بندی مسترد کرتے ہیں-

انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان امیروں کو ایمنسٹی اسکیمیں دے کر عوام دشمنی ثابت کررہے ہیں،اگر تنخواہ دار طبقے کو ٹیکسوں میں جکڑدیا گیا تو اس سے بڑا کوئی اور ظلم نہیں-

بلاول بھٹونے کہا تھا کہ ملک میں پہلے ہی مہنگائی کی شرح 20 فیصد تک کی بلندی کو چھورہی ہے، پیپلزپارٹی بجٹ میں عام آدمی کو معاشی طور پر کچلنے کی سازش کو ناکام بنائے گی-

حکومت بجٹ میں بھاری ٹیکس لگا کرمعاشی بوجھ ڈالنا چاہتی ہے بلاول بھٹو

Leave a reply