آصف بلال لودھی کو دوبارہ کمشنر لاہور تعینات کر دیا گیا

0
27

لاہور:آصف بلال لودھی کو دوبارہ کمشنر لاہو رتعینات کر دیا گیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے نو ٹیفکیشن جاری کر دیا۔

آصف بلال لودھی بطور کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ عہدوں پر 8 ماہ 14 دن بعد دوبارہ تعینات کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوڈ 19 کے لئے بڑھ چڑھ کرکام کرنا ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ مویشی منڈیاں بہت بڑا ٹاسک ہے۔ ایس اوپیز کے تحت لگوائی جائیں گی۔ محکموں کو درست سمت میں لانا ہے اور اس کے لئے ٹیم کو ساتھ ملا کر کام کروں گا۔

یاد رہےکہ اس سے پہلے محمد آصف بلال لودھی نے جولائی دوہزارانیس کولاہورکمشنرکے طورپرچارج سنبھالا تھا

Leave a reply