میجر جنرل آصف غفور کا ٹویٹر پر الحمدللہ لکھ کر پاکستان کی فتح‌ پر خوشی کا اظہار

0
32

ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان کی طرف سے افغانستان کو شکست دیے جانے پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے خوشی کا اظہار کیا ہے.


باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں‌ انہیں‌ نے الحمد للہ لکھا ہے. قبل ازیں وزیر اعظم عمران‌ خان نے بھی ٹویٹر پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی ہے.

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں‌ انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے اعصاب شکن مقابلہ کے بعد افغانستان کو شکست دے دی ہے. ایک موقع پر پاکستانی ٹیم مشکل کا شکار نظر آئی تاہم آخری مرحلہ میں عماد وسیم اور وہاب ریاض کی بہترین کارکردگی کی بدولت پاکستان یہ میچ جیت گیا. افغانستان نے پاکستان کو 228 رنز کا ہدف دیا تھا.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق پاکستانی کھلاڑی فخر الزمان صفر پر آؤٹ‌ ہوئے. وہ دوسری ہی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے تاہم بابر اعظم اور امام الحق نے سکور آگے بڑھانا شروع کیا تو امام الحق بھی آگے بڑھ کر شارٹ کھیلنے کے چکر میں 36 رنز پر آؤٹ ہو گئے. میچ کے دوران جب پاکستانی اوپنر فخر زمان کوئی رنز بنائے بغیر آوٹ ہوئے تو پاکستانی کھلاڑی کے آوٹ ہونے پر اسٹیڈم میں پاکستانی شائقین چپ جبکہ افغان شائقین اپنی ٹیم کے حق میں نعرے لگا کر فضا کو گرم کرنے لگے. بابر اعظم 45 رنز بنا کر آؤٹ‌ ہوئے جبکہ آخری کھلاڑی محمد حفیظ آؤٹ ہوئے ہیں.

افغان ٹیم کے کپتان گل بدین نائب نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو گل بدین نائب اور رحمت شاہ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین شاہ آفریدی نے پانچویں اوور میں گل بدین کو 15 رنز پر آؤٹ کر دیا . اسی طرح اگلی ہی گیند پر ہشمت اللہ شہیدی کو بھی کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھیج دیا۔ رحمت شاہ اور اصغر افغان نے پاکستانی بولرز کو خوب پریشان کیا. رحمت 43 گیندوں پر 35 اور اصغر افغان 35 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ وکٹ کیپر بیٹسمین اکرام اللہ 24 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، محمد نبی صرف 16 رنز ہی بناسکے اور راشد خان 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 ، عماد وسیم اور وہاب ریاض نے 2،2 جب کہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کے میچ جیتنے پر پوری پاکستانی قوم میں زبردست خوشی کی لہر پائی جاتی ہے اور شائقین کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی جاتی رہی.

Leave a reply