آصف زرداری نے بھی کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا ئی توآصفہ بھٹو نے دعائے صحت کی درخواست کردی
کراچی: آصف زرداری نے بھی کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا ئی توآصفہ بھٹو نے دعائے صحت کی درخواست کردی ،اطلاعات کےمطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا لی۔
تفصیلات کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے والد آصف زرداری کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کرونا ویکسین کا انجیکشن لگوا رہے ہیں۔
Such a relief to see my father @AAliZardari receive his first dose of the vaccine today! Encourage your parents and loved ones to get the vaccine 💉. It is safe and effective SPREAD THE WORD pic.twitter.com/bGTPndoOGq
— Aseefa B Zardari (@AseefaBZ) March 29, 2021
آصفہ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرے والد آصف زرداری نے کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا لی، یہ کرونا ویکسین محفوظ اور کارآمد بھی ہے۔
آصفہ بھٹو کے پیغام پربڑی بہن بختاورنے بھی انہیں جزبات کا اظہارکیا ہے اورمخصوص اندازمیں احتیاط برتنے کی نصیحت بھی کی ہے
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) March 29, 2021
آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے والد کو کرونا ویکسین لگنے پر اطمینان کا اظہار بھی کیا، انھوں نے لکھا آج اپنے والد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لیتے دیکھ کر مجھے بہت اطمینان ہو گیا ہے۔
انھوں نے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ اپنے والدین اور اپنے پیاروں کو کرونا ویکسین لگوانے پر راغب کریں، یہ محفوظ اور مؤثر ہے۔