ورلڈ ہیڈر ایڈ

احتساب عدالت،زرداری غصہ میں سیکورٹی اہلکار کو ڈنڈہ ماردیا، بند کمرے میں سماعت

آصف زرداری کو جیل میں سہولیات دینے کے حوالہ سے بند کمرہ میں سماعت ہوئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کو جیل میں سہولیات نہ دینے کے حوالہ سے جیل حکام کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت بند کمرے میں ہوئی، عدالت میں رش ہونے کی وجہ سے عدالت کا دروزہ عدالتی عملے نے بند کر دیا، آصف زرداری اور ان کے وکلاء کمرہ عدالت میں موجود ہیں.احتساب عدالت اسلام آباد کےڈیوٹی جج راجہ جواد عباس سماعت کر رہے ہیں ،کمرہ عدالت کو اندر سے بند کر دیا گیا ، صحافیوں کو اندر جانے کی اجازت نہیں

دوسری جانب آصف زرداری عدالت میں غصے میں آ گئے، آصف زرداری نے فریال تالپور کے آگے آنے پر سیکورٹی اہلکار کو چھڑی مار دی اور کہا کہ نظر نہیں آتا پیچھے میری بہن ہے،

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

گزشتہ سماعت پر آصف زرداری کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود اے سی اوراٹنڈنٹ نہیں دیا جا رہا،جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ آصف زرداری کے لیے اٹنڈنٹ موجود ہے،جیل حکام نے کہا کہ اے سی کے لیے سیکریٹری داخلہ سے اجازت مانگی ہے .

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی اڈیالہ جیل میں ہیں انہیں نیب نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار کیا اور اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، آصف زرداری کی بھی جیل میں طبیعت خراب ہو چکی ہے، انہیں میڈیکل بورڈ کے مشورہ پر پمز میں منتقل کیا گیا تھا لیکن ایک روز پمز میں ان کے ٹیسٹ کروانے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے، پمزکے ترجمان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی طبیعت بہتر ہے انہیں مزید ہسپتال میں رہنے کی ضرورت نہیں،ڈاکٹرز کے مطابق آصف زرداری کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہیں اور انہیں فزیو تھراپسٹ کی ضرورت ہے

میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

ہسپتال سے جیل منتقل کئے جانے پر پیپلز پارٹی نے شدید احتجاج کیا ہے اور ایوان بالا میں تحریک بھی جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کی طبیعت ٹھیک نہیں اس لئے انہیں ہسپتال منتقل کیا جائے.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.