آصف زرداری سب پربھاری ،سوئس کیسزکھل گئے ،مشکل وقت ہے طاری

0
33

اسلام آباد:آصف زرداری سب پربھاری ،سوئس کیسزکھل گئے ،مشکل وقت ہے طاری ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے سوئس کیسز کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے 2 سابق چیئرمین اور افسران کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کو تحقیقات شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کا 2011 سے 2017 کا دور تاریک ترین قرار دیا گیا ، نیب افسران نے عدالت کو گمراہ کرتے ہوئے تندہی سے سوئس کیسز بند کرانے میں کردار ادا کیا۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ نیب افسران کے کردار کی وجہ سے اصل ریکارڈ دستیاب ہونے کے باوجود سوئس کیسز بند کرائے گئے جبکہ سوئس کیسز سے متعلق نیب کے پاس اصل ریکارڈ موجود تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عندیہ دیا تھاکہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف سوئس اکاؤنٹس کیس دوبارہ کھولا جا سکتا ہے

یاد رہے کہ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب حکومت کی طرف سے معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں براڈ شیٹ کمیشن قائم کیا گیا

Leave a reply