آصف زرداری کے دور میں سی پیک کی بنیاد رکھی گئی، چینی سفیر کی رحمان ملک سے گفتگو

0
75

چین کے پاکستان میں قائمقام سفیر لی جان ژاؤ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ سی پیک کی بنیاد میں پیپلز پارٹی کا کردار بہت اہم ہے، آصف زرداری کے دور میں سی پیک کی بنیاد رکھی گئی

سی پیک اتھارٹی اور پاک چائنہ بزنس کونسل بنانے کا حکومتی فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین کے پاکستان میں قائمقام سفیر لی جان ژاؤ نے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چائنہ کے قائم مقام سفیر اور سی پیک نائب ہیڈ لی جان ژاؤ نے سینیٹر رحمان ملک سے انکے گھر ملاقات کی. سینیٹر رحمان ملک اور لی جان ژاؤ کے مابین ملاقات میں پاک چائینہ تعلقات سمیت موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.

https://youtu.be/lIUGZsBrrTE

سی پیک میں ایران بھی اہم کردار ادا کرنے کو تیار

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ سی پیک علاقائی ترقی اور امن و امان کا ضامن ہے۔ سی پیک انشاءاللہ دن بدن ترقی کریگا اور پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی۔ پاک چین تعلقات مثالی ہے جس پر دونوں ملکوں کے حکومتوں اور عوام کو فخر ہے۔ رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک سی پیک کی کامیابی اور تکمیل کا عزم رکھتے ہیں۔

لاجزمیں غیرمتعلقہ افراد کا رش،خواتین سینیٹرزکا سرکاری گھروں میں عدم تحفظ کا اظہار

چائنہ کے قائم مقام سفیر اور سی پیک نائب ہیڈ لی جان ژاؤ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو معلوم ہے کہ سی پیک کی بنیاد آصف علی زرداری کے دور حکومت میں رکھا گیا تھا، سی پیک میں سب اہم کردار پیپلز پارٹی نے ادا کیا ،لی جان ژاؤ کا مزید کہنا تھا کہ پاک چائینہ اور پیپلز پارٹی و چائینہ کمیونسٹ پارٹی کے تعلقات ہمیشہ مثالی رہے ہیں، سینیٹر رحمان ملک نے ہمیشہ پاک چائینہ تعلقات و سی پیک کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے.

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن بھی سی پیک کا کریڈٹ لیتی ہے اور کہتی ہے کہ سی پیک ہمارا منصوبہ ہے لیکن چین کے قائم مقام سفیر لی جان ژاؤماضی میں بھی اس بات کا دعویٰ کر چکے ہیں کہ سی پیک کے لئے سب سے پہلی میٹنگ سابق صدر آصف زرداری کے ساتھ ہوئی تھی .

محمد اویس

Leave a reply