ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس،آصف زرداری پر پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، سماعت ملتوی

0
27

ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس،آصف زرداری پر پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، سماعت ملتوی

باغی ٹی وی :آصف زرداری اور دیگر کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دیا گیا . آصف زرداری ودیگرکیخلاف ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس کی سماعت, احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سماعت کی, آصف زرداری کی حاضری سے ایک روز استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی , ملزمان کے وکلا کی فیملی میں کورونا کیسز نکلے ہیں، دونوں وکلا نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے،آصف زرداری،عبدالغنی مجید اور دیگر ملزمان کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور ہوگئیں.
قبل ازیں چند روز قبل سابق صدر آصف زرداری نے پارک لین ریفرنس خارج کرنے کے لیے ایک اوردرخواست دائر کر دی، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ آصف زرداری کے خلاف ریفرنس خلاف قانون قرار دے کرخارج کیا جائے،

حدیث اور سائنس کی روشنی میں کرونا وائرس 12مئی کے بعد ختم ہوجائے گا؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

جماعت اسلامی کیخلاف پروگرام پر انکی طرف سے کیا ردعمل آتا ہے؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

آسمان سے اہم پیغام آگیا،سمجھنے والوں کے لیے اشارہ کافی،سنیے مبشر لقمان کی زبانی

بڑی خبر آ گئی، آصف زرداری زندہ ہیں یا نہیں؟ سنئے حقیقت مبشر لقمان کی زبانی

بڑی خوشخبری، پاکستان کی قسمت جاگنے والی ہے، کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے نیب کو پارک لین کے حوالہ سے جواب میں کہا تھا کہ پارک لین کمپنی 1989 میں صدرالدین ہاشوانی سے خریدی، اقبال میمن، کم عمر بلاول، رحمت اللہ، محمد یونس، الطاف حسین میرے شراکت دار تھے۔پارک لین کمپنی میں صرف 25 فیصد حصص کا مالک تھا، صدر بننے سے پہلے یکم ستمبر 2008 کو کمپنی ڈائریکٹرشپ سے مستفیٰ ہوا تھا

نیب کے مطابق آصف زرداری پارک لین کمپنی کے 25 فیصد شیئرہولڈررہے،آصف زرداری نے جعلی کمپنی پارتھینون بنا کر ڈیڑھ ارب قرض لیا، آصف زرداری اورساتھیوں کی کرپشن،منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی

واضح رہے عدالت نے آصف زرداری پر فرد جرم کے لیے ویڈیو لنک انتظام کا حکم دے رکھا ہے

Leave a reply