آصف زرداری کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا

0
27

آصف زرداری کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب راولپنڈی نے آصف زرداری کے خلاف کرپشن کیسز میں ضمنی ریفرنس دائر کر دیا ،ریفرنس میں اومنی گروپ اورزرداری گروپ کی کمپنیاں بھی شامل ہیں.جعلی بینک اکاوَنٹس کیس ریفرنس میں فریال تالپور بھی نامزد ہیں

جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

کیا آپ نے بھی کوئی ناصر بٹ رکھا ہوا ہے؟ سوال پرزرداری نے کیا جواب دیا،اہم خبر

نیب کے مطابق آصف زرداری اورفریال تالپورپرسمٹ بینک میں خوردبردکا الزام ہے،ملزمان پرمختلف کمپنیوں کوغیرقانونی طور  پر فنڈز جاری کرنے کا بھی الزام ہے، ریفرنس میں 24 ملزمان نامزد کئے گئے ہیں، نیب نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا ہے.ملزمان پر 2150 ملین روپے کی رقم غیرقانونی طورپرمنتقل کرنے کاالزام ہے

جعلی بینک اکاونٹس کیس کے بارے میں تحقیقات سپریم کورٹ کے حکم پر شروع ہوئیں. ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کے خلاف دو ریفرنسز دائر کئے جا چکے ہیں جبکہ چھ ریفرنسز میں تحقیقات چل رہی ہیں. نیب رپورٹ میں بتایا گیا کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق مجموعی طور پر 26 انکوائریز اور انوسٹی گیشنز جاری ہیں۔

Leave a reply