آصف زرداری کا طبی معائنہ، پیپلز پارٹی نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

0
41

آصف زرداری کا طبی معائنہ، پیپلز پارٹی نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پمز اسپتال کےمیڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کاطبی معائنہ کیا ہے،میڈیکل بورڈ کے اجلاس میں آصف زرداری کے ذاتی معالج کو شامل کیا جائے،ذاتی معالج کو میڈیکل رپورٹس کا معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے،

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹس ان کے خاندان کو کیوں نہیں دی جارہیں؟ حکومت آصف زرداری کے ذاتی معالج کی رسائی کا مطالبہ نظرانداز کر رہی ہے،آصف زرداری کے ساتھ انتقامی سلوک کیا جا رہا ہے، حکومت جان بوجھ کرآصف زرداری کوتکلیف دےرہی ہے،

نواز کے بعد آصف زرداری کے بھی طبی بنیادوں‌ پر عدالت سے رجوع کئے جانے کا امکان

سابق صدر آصف علی زرداری کو علاج کیلئے کراچی منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ آصف زرداری کی علاج کے لیے کراچی منتقلی کی درخواست کی سماعت کے دوران ان کے وکیل سابق اٹارنی جنرل لطیف کھوسہ نے کہا کہ تاریخ کا حصہ بنے گا کہ ایک کیس کراچی میں بنا اور چل پنجاب میں رہا ہے، پرائیویٹ ڈاکٹر سے علاج کرانے سے نہیں روکا جاسکتا، علاج ہوگا تو صحت ہوگی اور ملزم مقدمات کا سامنا کر سکیں گے۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 4 ڈاکٹرز کی فہرست دی، ان کی مرضی نہیں چل سکتی، درخواست اڈیالہ جیل حکام کو دیں یا ایگزیکٹو کو دی جائے یہ عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ جس پر آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ اپنا حق عدالت سے مانگ رہے ہیں، اس عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجا، کراچی علاج کے لئے درخواست بھی اسی عدالت کو دی۔

قبل ازیں عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

نواز کے بعد آصف زرداری کے بھی طبی بنیادوں‌ پر عدالت سے رجوع کئے جانے کا امکان

قبل ازیں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چئیرمین اور پیپلز پارٹی کے رہنماء سینٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری و فریال تالپور کو بھی غیرمعمولی بنیاد ہنگامی طور پر ضمانت پر رہا کیا جائے خدانخواستہ آصف علی زرداری کو کچھ ہوجاتا ہے تو ذمہ دار حکومت وقت ہوگی۔ آصف علی زرداری و فریال تالپور انڈر ٹرائل ہیں ان سے سزایافتہ قیدیوں کی طرح سلوک نہ کیا جائے

Leave a reply