آصف زرداری کی بیماری، چودھری شجاعت نے کیا بڑا مطالبہ

0
25

آصف زرداری کی بیماری، چودھری شجاعت نے کیا بڑا مطالبہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ ،سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے مسلم لیگ ق سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں پارٹی اور ملکی امور پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری سندھ کے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے صدر رہ چکے ہیں۔ ان کی صحت کے مسئلے کو کو صوبائیت کا رنگ نہ دیا جائے۔ وفاقی حکومت آصف زرداری کو سابق صدرِ پاکستان کی تمام سہولیات قانون کے مطابق فراہم کرے تا کہ صوبائیت کا معاملہ زیادہ رنگ نہ پکڑ سکے۔

چوہدری شجاعت حسین نے آصف علی زرداری کے سندھ میں ٹرائل کے پیپلز پارٹی کے مطالبے کی بھی حمایت کی اور کہا کہ سندھ میں ان پر جو مقدمات ہیں، ان کا پنجاب میں ٹرائل کرنے سے صوبائیت کی بات کرنے والے عناصر کو بات کرنے کا موقع ملتا ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے گرفتار کیا ہوا ہے وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، عدالت نے انکا کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل کر دیا تھا جس کے خلاف پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کر رکھا ہے، آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے وہ زیر علاج ہیں،

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

واضح رہے کہ اس سے قبل چوھدری شجاعت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بارے میں بھی اہم ترین بیان دیا تھا، چوھدری شجاعت نے کہا تھا کہ نوازشریف کے باہر جانے کے معاملے کوسرکاری گورکھ دھندے میں نہ الجھایا جائے، نوازشریف کی درخواست پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے،

Leave a reply