آصف علی زرداری دبئی میں ہسپتال سے گھر منتقل

آصف زرداری کی طبیعت اب بہتر ہے. پی پی ذرائع
سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری آنے لگی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی چند روز قبل دبئی میں سرجری کی گئی، سابق صدر کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین بھی ان کے ساتھ ہیں۔ علاوہ ازیں صحافی کامران رضی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری نے سرجری کی وجہ سے کچھ دن دبئی کے اسپتال میں گزارے اور اب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔
الحمد اللہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری دبئی میں ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئے۔
باخبر ذرائع کے مطابق آصف زرداری طبیعت خراب ہونے کے باعث دو روز سے ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دبئی میں آصف زرداری کی عیادت کی۔ pic.twitter.com/QaAgEOPYBt— shakeel Sheikh Journalist🇵🇰🌎 (@shakeelaflaak) March 26, 2023
جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری دبئی میں ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئے ہیں تاہم خیال رہے کہ آصف زرداری طبیعت خراب ہونے کے باعث دو روز سے ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ جبکہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دبئی میں آصف زرداری کی عیادت کی اور بلاول بھٹو اتوار کی شام کراچی سے دبئی روانہ ہوئے تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انتخابی تیاریاں،پی ٹی آئی کا پارٹی الیکشن سیل قائم کرنے کا اعلان
بی بی سی نے 82 سال مسلسل نشریات کے بعد فارسی ریڈیو بند کردیا
40 نوری سال کے فاصلے پر15کروڑ سال قبل وجود میں آنیوالا نیا سیارہ دریافت
کوئٹہ کی مقامی عدالت نے حسان نیازی کو پنجاب پولیس کےحوالےکردیا
بریانی اے ٹی ایم مشین، جہاں گرما گرم بریانی آرڈر کرسکتے ہیں
تاہم دوسری جانب سوشل میڈیا پر پیپلزپارٹی کارکنان نے پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کیلئے دعا کررہے ہیں اور ان کی صحت کے بارے میں فکر مند بھی ہیں. تاہم اس حوالے پیپلزپارٹی رہنماؤں کارکنان کو تسلی دی ہے کہ اب آصف زرداری کی طبیعت بہتر ہے لہذا ان کیلئے فکر مند ہونے کی ضرورت ہے.