آصف زرداری کو ایک بار پھر ضمانت مل گئی

سابق صدر آصف زرداری کی جعلی بینک اکاونٹ کیس میں عدالت نے ایک بار پھر ضمانت منظور کر لی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست پر سماعت کی ،آصف زرداری نے عدالت سے استدعا کی تھی کی نیب نے نیب نےایک اور انکوائری میں 23 مئی کو طلب کیا ہے،گرفتاری کا خدشہ ہے،اس لئے عبوری ضمانت دی جائے ،عدالت نے آصف زرداری کی 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 13 جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی
واضح رہے کہ نیب نے جعلی اکاونٹس کیس میں آصف زرداری کو ایک بار پھرطلب کیا گیا ہے. نیب کی جانب سے آصف زرداری کو بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی ٹھیکوں سے نوڈیرو ہاؤس کے انچارج ندیم بھٹو کے اکاؤنٹ میں رقوم منتقل ہوئیں، ایک کروڑ 70 لاکھ روپے سے نوڈیرو ہاؤس کےمعاملات چلائے گئے، نوٹس میں مزید کہا گیا کہ آپ کے اور اہلخانہ کے فضائی اخراجات بھی اسی رقم سے منتقل ہوئے، آپ اہم معلومات رکھتے ہیں، پیش ہو کر جواب دیں۔ نیب نے 23 مئ کو آصف زرداری کو طلب کیا ہے ، اس سے قبل نیب آصف زرداری کو 7 انکوائریز میں پہلے طلب کر چکا ہے۔
نیب کی جعلی اکاونٹس کیس میں طلبی کے بعد آصف زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میںضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی ہے. جس میں چیئرمین نیب کو فریق بنیا گیا ہے. اور عدالت سے استدعا کی گئ ہے کہ عبوری ضمانت منظور کی جائے. واضح رہے کہ آصف زرداری سات مختلف مقدمات میں پہلے سے عبوری ضمانت پر ہیں