آصف زرداری نے ڈالر دو سو روپے سے اوپر جانے کی خواہش ظاہر کر دی

0
32

پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے کہ میں‌ تو چاہتا ہوں‌ کہ ڈالر دو سو روپے سے بھی اوپر چلا جائے.
ہمارےزمانےمیں بھی آئی ایم ایف تھی مگرہماری شرائط پرتھی. یہ توخودمل رہےہیں آئی ایم ایف سےاوران کی شرائط پر. ہم جمہوریت کو نقصان پہنچانانہیں چاہتے، ہم حکومت کوگراناچاہتے ہیں، مجھ پر کئی کیسز ہیں، اب توایوان میں سپیکر کی بھی نہیں چلتی ۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سابق صدر نے پارلیمنٹ‌ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کاکرنسی پراعتبارنہیں رہا،ڈالرباہرجارہاہے. چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی بتائےگی کہ ہم میں ہم آہنگی ہے. اپوزیشن کی اے پی سی کامیاب رہی ہے ،جلد عوام کے لئے خوشخبر ی لائیں گے ،حکومت کو احساس نہیں کہ غریبوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے ؟

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کوافغان صدر کو خود جاکرریسیو کرناچاہئے تھا ، باقی دوستوں کوریسیو کرنے چلے گئے یا افغان صدر کو بھی ریسیو کرتے یاکسی کو بھی نہ کرتے ، افغانستان دوست بھی ہے اور ہمسایہ بھی ، افغان صدر کوریسیو نہ کرکے گستاخی کی گئی ۔

انہوں نے کہاکہ اےپی سی میں سب نےمل کرجامع پروگرام بنایا ہے. حکومت کے خلاف کامیاب تحریک چلائی جائے گی. حکومت کے خلاف سب اپوزیشن جماعتیں‌ متحد ہیں. واضح‌ رہے کہ کہ کل ہونے والی اے پی سی میں حکومت کے خلاف تحریک چلانے پر اتفاق کیا گیا ہے.

Leave a reply