آصف زرداری سے رابطوں بارے عمران خان نے خاموشی توڑ دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت میں تھے تو اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دباؤتھا،پیغام بھیجا گیاکہ اپنے ملک کا سوچیں،پیغام کس کی طرف سے آیا تھا یہ ابھی نہیں بتا سکتا،امریکہ کے زیر اثرمخصوص لابی مسلم ممالک سے اسرائیل کوتسلیم کرانا چاہتی ہے،
عمران خان نے عدم اعتماد کے دوران آصف زرداری سے رابطوں کی تردید کی اور کہا کہ 26 سال سے کہہ رہاہوں آصف زرداری اورن لیگ ایک ہیں،لانگ مارچ ختم کرنےکے پیچھےکوئی ڈیل نہیں،لانگ مارچ ختم نہ کرتا تو خون خرابہ ہوتا، اسمبلیوں سے مستعفی ہو چکے .
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ استعفوں کی تصدیق کیلئےجانےکی ضرورت نہیں،قومی اسمبلی فلورپراسپیکرکے سامنے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ،اسمبلی میں واپس جانا امپورٹڈحکومت کو تسلیم کرنا ہے کسی رکن کوانفرادی طورپراسمبلی جانے کی ضرورت نہیں
واضح رہے کہ عمران خان کے حوالہ سے ملک ریاض اور آصف زرداری کی آڈیو لیک ہوئی تھی جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے عدم اعتماد کے دنوں میں مفاہمت کی اپیل کی تھی جسے آصف زرداری کی جانب سے مسترد کر دیا گیا تھا
درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ
کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت
اللہ تعالیٰ اس ملک کے سیاست دانوں کو ہدایت دے،لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس
لانگ مارچ، راستے بند، بتی چوک میں رکاوٹیں ہٹانے پر پولیس کی شیلنگ،کئی گرفتار
پی ٹی آئی عہدیدار کے گھر سے برآمد اسلحہ کی تصاویر سامنے آ گئیں