آصف علی زرداری سے بلوچستان کے وزیراعلیٰ کی ملاقات،اہم معاملات پر مشاورت

0
37

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے ملاقات کی ہے۔ بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں صوبائی وزیر آبپاشی محمد خان لہری بھی موجود تھے۔

پیپلز پارٹی کے مطابق عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ آئے وفد نے آصف علی زرداری سے بلوچستان میں پانی کی قلت کے مسائل سے آگاہ کیا۔سابق صدر آصف زرداری نے بلوچستان میں پانی کے بحران پر تشویش ظاہر کی اور وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ذرائع کے مطابق اصف زرداری اورعبدالقدوس بزنجو کے درمیان ملاقات میں سیاسی معاملات پر بھی کفتگو ہوئی. دونوں رہنماوں نے اہم معاملات پر مشاورت بھی کی.

سابق صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے مثبت کردار ادا کرتی رہے گی، ہم نے ہمیشہ بلوچستان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کے عوام کو ہم کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

دوسری طرف مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگونے بلوچستان میں بارشوں کے پیش نظر محکمہ پی ڈی ایم اےاور ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے.کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ،محکمہ مومسیات کی جانب سے صوبہ بلوچستان میں مون سون بارشوں کے غیر معمولی ہونے کی وجہ سے تباہی کا خدشہ ہے۔ مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو  نے ،  ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔

مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں سے نکاسی آب مقرر کردہ وقت میں مکمل کیا جائے،افسران خود فیلڈ میں نکلیں اور نکاسی آب کے کام کی نگرانی کریں۔ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے موثر ٹریفک منیجمنٹ کو یقینی بنایا جائے۔کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں متعلقہ ادارے بروقت موقع پر پہنچیں اور فی الفور امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔

Leave a reply