آصف زرداری کی ہمیشرہ کی نااہلی سے متعلق درخواست کا فیصلہ کب سنایا جائیگا؟

آصف زرداری کی ہمیشرہ کی نااہلی سے متعلق درخواست کا فیصلہ کب سنایا جائیگا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی
الیکشن کمیشن فریال تالپور کی نااہلی سے متعلق درخواست پر 8 فروری کو فیصلہ سنائے گا ،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست پر دلائل مکمل ہونے پرالیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا
رکن پی ٹی آئی ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے فریال تالپور کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی
ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے فریال تالپور کے خلاف سالانہ گوشواروں میں جائیداد چھپانے پر درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا کہ فریال تالپور نے اپنے سالانہ گوشواروں میں جائیدادیں ظاہر نہ کرنے پر نا اہل کیا جائے۔
آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کو ملی بڑی "خوشخبری” پیپلز پارٹی کا جشن
فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا
فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ
تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا
قبل ازیں درخواست گزارایم پی اے ارسلان تاج کی جانب سے الیکشن کمیشن میں گزشتہ سماعت پر کوئی پیش نہ ہواتھا ،فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا،فاروق ایچ نائیک نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھا دیا،الیکشن کمیشن نے درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی،خیال رہے الیکشن کمیشن نے عدم پیروی پر فریال تالپور کے خلاف پہلی نااہلی کی درخواست خارج کر دی تھی