آصف زرداری کو فرد جرم کیلئے طلبی کا سمن ارسال

0
30
آصف-زرداری-کو-فرد-جرم-کیلئے-طلبی-کا-سمن-ارسال #Baaghi

آصف زرداری کو فرد جرم کیلئے طلبی کا سمن ارسال

احتساب عدالت اسلام آباد میں 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس،سابق صدر آصف علی زرداری کو فرد جرم کیلئے طلبی کا سمن ارسال کر دیا گیا

سابق صدر آصف زرداری کو 29ستمبر کو صبح ساڑھے8 بجے احتساب عدالت اسلام آباد نمبر 3 میں پیش ہونےکی ہدایت کی گئی ہے ،سمن میں کہا گیا ہے کہ فرد جرم کا کا جواب دینے کیلئے آصف زرداری کی ذاتی حیثیت میں پیشی لازم ہے،آصف علی زرداری کو سمن بلاول ہاؤس کراچی کے پتے پر ارسال کیا گیا رجسٹرار احتساب عدالت کی جانب سے جاری سمن نیب تفتیشی نے ارسال کیا آصف زرداری پر8 ارب سے زائد روپے کی مبینہ مبنی لانڈرنگ کا الزام ہے سابق صدر کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے

واضح رہے کہ آصف زرداری کے خلاف نیب میں مختلف کیسز چل رہے ہیں، آصف زرداری گرفتار بھی رہ چکے ہیں انہیں عدالت نے ضمانت پر رہا کیا ہے. آصف زرداری پر منی لانڈرنگ کا کیس بھی چل رہا ہے، آصف زرداری عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں، آصف زرداری پر کیسز کراچی سے اسلام آباد منتقل کئے گئے ہیں جس کو پی پی نے انتقامی کاروائی قرار دیا، آصف زرداری نے اسکو عدالت میں بھی چیلنج کیا ، دوران جیل آصف زرداری بیمار ہو گئے تھے جس پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، بعد ازاں آصف زرداری کی رہائی کے لئے طبی بنیادوں پر درخواست دائر کی گئی تھی ،نیب کی مخالفت کے باوجود عدالت نے‌آصف زرداری کو رہا کر دیا تھا، اب عدالت نے دوبارہ آصف زرداری کو طلب کیا ہے

حکومت 5 سال پورے کریگی؟ خالد مقبول صدیقی بھارت کے ایجنٹ، مصطفیٰ کمال کے اہم انکشافات

سندھ کے شہری علاقوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ،مصطفیٰ

فرد جرم عائد ہونے کے بعد جج اور سابق صدر آصف زرداری میں ہوئی بحث

میں نے یہ کام کیا اسلئے میرے خلاف مقدمات بنائے جا رہے ہیں، آصف زرداری

وکلا کی غیر موجودگی میں زرداری پر فرد جرم،پیپلز پارٹی کا خدشات کا اظہار،شیری رحمان بول پڑیں

جعلی اکاؤنٹس کیس، آصف زرداری کے گرد نیب کا گھیرا مزید تنگ

نیویارک میں جائیداد کیسے بنائی ؟ نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری سے جواب مانگ لیا

آصف زرداری حاضر ہو، طلبی کا پروانہ جاری

آصف زرداری بیماری کے باوجود عدالت پیش،ضمانت کی درخواست پر عدالت نے سنایا فیصلہ

Leave a reply