آصف زرداری کی رہائی کا پروانہ جاری، عدالت نے ضامن سے کیا پوچھا؟

0
28

آصف زرداری کی رہائی کا پروانہ جاری، عدالت نے ضامن سے کیا پوچھا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی روبکار جاری کر دی گئی، منی لانڈرنگ اور پارک لین کیس میں آصف زرداری کی روبکار جاری کی گئی ہیں، سابق صدر آصف زرداری کی رہائی کیلئے روبکار سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی ارسال کر دی گئیں۔ احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائی کی روبکار جاری کی ہیں،

قابل ازیں سابق صدر آصف علی زرداری کے ضمانتی مچلکے جمع کروا دیئے گئے۔ دوران سماعت احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ضامن سے استفسار کیا کہ آپ کو معلوم ہے نا کہ آپ کس کے ضامن بن رہے ہیں، جس پر ضامن نے جواب دیا کہ ہمیں معلوم ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نےگزشتہ روز ایک ایک کروڑروپے کےمچلکوں پر آصف زرداری کی ضمانت منظور کی تھی, دوران سماعت آصف زرداری کی میڈیکل بورڈ کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی ہدایت پر ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب نے آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹ پڑھ کر سنائی۔

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

رپورٹ کے مطابق آصف زرداری شوگر کے مریض جبکہ دل کا عارضہ بھی لاحق ہے، آصف زرداری کو انجیو گرافی کی ضرورت ہے جبکہ اسٹینٹ ڈالنے کے دوران انجیو پلاسٹی کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے، جیل میں رہتے ہوئے زرداری کا علاج ممکن نہیں، جیل میں ان کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

نیب نے بتایا کہ آصف علی زرداری کے خلاف میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین سے متعلق جعلی بینک اکاؤنٹس کے دو ریفرنسز دائر ہوچکے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اس کا مطلب ہے کہ نیب کو مزید تحقیقات کے لیے ملزم کی حراست کی ضرورت نہیں، ریفرنس دائر ہوگیا، اب ٹرائل ختم ہونے میں وقت لگے گا، مچلکوں کے عوض آصف ز رداری کی ضمانت منظور کی جاتی ہے

Leave a reply