آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے بارے عدالت آج کرے گی فیصلہ

0
35

آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے بارے عدالت آج کرے گی فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعلی اکاونٹس کیسز،ٹھٹھہ واٹر سپلائی غیر قانونی ٹھیکوں پر نیب ریفرنس،سابق صدر آصف زرداری پر فرد جرم عائد ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ آج ہوگا

احتساب عدالت اسلام آباد نے فردجرم کیلئےویڈیو لنک انتظام کا حکم دے رکھا ہے،آصف زرداری نے ریفرنس خارج کرکے بری کرنے کی استدعا کررکھی ہے،آصف زرداری نے فردجرم موخر کرنے کی الگ درخواست بھی دائر کررکھی ہے،عدالت نے آصف زرداری کی درخواست پر نیب سے آج جواب طلب کر رکھا ہے

سابق صدر آصف علی زرداری نے ٹھٹہ واٹر سپلائی ٹھیکوں کے ریفرنس میں فرد جرم کو چیلنج کر دیا ہے،سابق صدر آصف زرداری نے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی،احتساب عدالت نے سابق صدر کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔

سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے فاروق ایچ نائیک اور اسد عباسی ایڈوکیٹ احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ فرد جرم روکی جائے اور ریفرنس خارج کر کے بری کیا جائے۔

قبل ازیں چند روز قبل سابق صدر آصف زرداری نے پارک لین ریفرنس خارج کرنے کے لیے ایک اوردرخواست دائر کر دی، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ آصف زرداری کے خلاف ریفرنس خلاف قانون قرار دے کرخارج کیا جائے،

حدیث اور سائنس کی روشنی میں کرونا وائرس 12مئی کے بعد ختم ہوجائے گا؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

پیپلز پارٹی بمقابلہ اے آروائی ،مبشر لقمان اصل حقیقت منظر عام پر لے آئے

جماعت اسلامی کیخلاف پروگرام پر انکی طرف سے کیا ردعمل آتا ہے؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

آسمان سے اہم پیغام آگیا،سمجھنے والوں کے لیے اشارہ کافی،سنیے مبشر لقمان کی زبانی

بڑی خبر آ گئی، آصف زرداری زندہ ہیں یا نہیں؟ سنئے حقیقت مبشر لقمان کی زبانی

بڑی خوشخبری، پاکستان کی قسمت جاگنے والی ہے، کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے نیب کو پارک لین کے حوالہ سے جواب میں کہا تھا کہ پارک لین کمپنی 1989 میں صدرالدین ہاشوانی سے خریدی، اقبال میمن، کم عمر بلاول، رحمت اللہ، محمد یونس، الطاف حسین میرے شراکت دار تھے۔پارک لین کمپنی میں صرف 25 فیصد حصص کا مالک تھا، صدر بننے سے پہلے یکم ستمبر 2008 کو کمپنی ڈائریکٹرشپ سے مستفیٰ ہوا تھا

نیب کے مطابق آصف زرداری پارک لین کمپنی کے 25 فیصد شیئرہولڈررہے،آصف زرداری نے جعلی کمپنی پارتھینون بنا کر ڈیڑھ ارب قرض لیا، آصف زرداری اورساتھیوں کی کرپشن،منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی

واضح رہے عدالت نے آصف زرداری پر فرد جرم کے لیے ویڈیو لنک انتظام کا حکم دے رکھا ہے

Leave a reply