fbpx

عاصم اظہر اور آغا علی پھر طلباء کے حق میں بول پڑے

گلوکار عاصم اظہر اور اداکار آغا علی نے وزیر اعظم سے امتحانات منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے۔

باغی ٹی وی : عاصم اظہر نے ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہا کہ تمام طالبعلم ایک ہی درجہ رکھتے ہیں، پھر چاہے وہ کیمبرج کے طلبہ ہوں یا دیگر کسی بورڈ کے، سب کے ساتھ انصاف ہوگا، انشاءاللہ!


گلوکار نے ایک اور ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا اور کہا کہ سر طلبہ کی سُن لیں۔


دوسری جانب اداکار اور میزبان آغا علی نے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کی جس میں ایک خاتون پلے کارڈ اٹھائے کھڑی ہیں۔

اداکار نے اس تصویر پر لکھا کہ کوئی اِن کی بھی سن لے۔

آغا علی نے سوالیہ انداز اپناتے ہوئے پوچھا کہ پوری دنیا نے طلبہ کی سن لی ہے، ہم کیوں نہیں سن رہے؟

عاصم اظہر کے ٹوئٹس اور آغا رلی کے پیغام پر طلبہ کی بڑی تعداد ان کی حمایت کرتی ہوئی نظر آرہی ہے، طلبہ کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش ہیں شوبز ستارے اُن کے بارے میں سوچتے ہوئے اپنی آواز بُلند کررہے ہیں۔