اس طرح کے مائینڈ سیٹ دینے والی سیاست کو تاریخ میں یاد رکھا جائیگا جنرل ر عاصم باجوہ کی پہلی ٹویٹ

0
20

لاہور:اس طرح کے مائینڈ سیٹ دینے والی سیاست کو تاریخ میں یاد رکھا جائیگا،جنرل ر عاصم باجوہ کی پہلی ٹویٹ میں بہت بڑے پیغام نے بڑا کام کردکھایا ، باغی ٹی وی کےمطابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے پاک فوج کے سابق فوجی افسر کو اپنا معاون خصوصی بنانے پرجس طرح کی پراپیگنڈہ شروع ہوگیا ہے ، اس پرجنرل ریٹائرڈ عاصم باجوہ کی پہلی ٹویٹ ہی بہت زبردست اورگہرے اثرات چھوڑنے والی بن گئی ہے

باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی جنرل ریٹائرڈ عاصم باجوہ نے اپنی پہلی ٹویٹ میں لکھا ہےکہ جب سے مجھے معاون خصوصی اطلاعات و نشریات بنایا گیا اور ابھی تک میں نے اپنی کارکردگی کا الف بھی ادا نہیں کیا اور مخالفین مجھ پر تنقید کے نشتر برسارہے ہیں کیونکہ میں ایک سابق فوجی ہوں

 

https://twitter.com/Asimbjwa/status/1255147784329547776?s=20

باغی ٹی وی کے مطابق بائیں بازو کی اس سوچ پرانہوں نے نپے تلے انداز میں کہا کہ میں اچھی طرح جانتا ہوں ، ان کا کہنا تھا کہ اس قدرمنفی رویے اور اس طرح کے مائینڈ سیٹ دینے والی سیاست کو تاریخ میں یاد رکھا جائیگا

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اس فیصلے کے خلاف پاکستان میں فوج اورحکومت مخالف سیاسی جماعتیں اورایسے ہی ان سیاسی جماعتوں کے اس بیانیہ کوطاقت دینے والے میڈیا کی طرف سے تنقید شروع ہوگئی ہے ، لیکن دوسری طرف معتبرذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہےکہ بہت جلد اس حوالے سے بلاجوازتنقید کا پلیٹ فارم مہیا کرنے والے میڈیا کو بھی عوام کے کٹہرے میں لانے کی تیاریاں ہورہی ہیں‌

Leave a reply